احتساب عدالت نے نواز شریف کے بچوں کے وارنٹ گرفتاری پاکستانی ہائی کمیشن لندن کو وصول

عدالت نے حسین نواز، حسن نواز، مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

عدالت نے حسین نواز، حسن نواز، مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف بدعنوانی کے ریفرنس کی 26 ستمبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بچوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی لندن بھجوا دیئے گئے ہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کرنے والے فاضل جج محمد بشیر کے تحریر کردہ حکم نامہ کے مطابق مریم نواز، حسن نواز اور حسین نواز طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہو سکے، اس لئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے گئے ہیں۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے اس لئے وہ 2 اکتوبر کو آئندہ پیشی پر حاضر ہوں۔ تحریری آرڈر میں کہا گیا ہے کہ احاطہ عدالت میں بدانتظامی کی وجہ سے کیس کی مزید سماعت نہیں کی جا سکی، آئندہ سماعت پر مزید بحث ہو گی۔ دریں اثناء احتساب عدالت کی طرف سے نواز شریف کی بیٹی مریم نواز، حسن اور حسین نواز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری لندن کے پتے پر نوٹس ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ عدالتی حکم نامے کے مطابق جاری ہونے والے نوٹسز کی ایک کاپی لاہور اور دوسری کاپی لندن میں مریم، حسن اور حسین نواز کے نام بھیجی گئی ہے، پاکستانی ہائی کمشین کے ذریعے بھجوائے گئے وارنٹ گرفتاری پر ایوان فیلڈ فلیٹس لندن کا پتہ درج ہے۔ عدالت نے نواز شریف کے داماد کیپٹن محمد صفدر کو بھی طلبی کا نوٹس لندن کے پتے پر بجھوایا ہے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت میں نواز شریف ، ان کے بچوں اور داماد کے خلاف سماعت دو اکتوبر کو ہو گی۔ اس دن سابق وزیر اعظم پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ یاد رہے کہ 26 ستمبر کع عدم پیشی پر عدالت نے حسین نواز، حسن نواز، مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  کر دیئے تھے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نواز شریف اور ان کے بچوں حسن، حسین نواز، مریم اوران کے داماد کیپٹن محمد صفدر کو وارنٹ گرفتاری لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو موصول ہو گئے ہیں۔ احتساب عدالت نے اہم مقدمات کی سماعت کے موقع پر سیکیورٹی کے لیے رینجرز اور ایف سی تعینات کی جائے۔

No comments.

Leave a Reply