شادی خفیہ رکھنے کے الزام میں بنگلہ دیش کی ملکہ حسن سےتاج واپس لے لیا گیا

From left, Jessia Islam, Jannatul Nayeem Avril and Jannatun Sumaiya Himi, the top three of Lovello Miss World Bangladesh

From left, Jessia Islam, Jannatul Nayeem Avril and Jannatun Sumaiya Himi, the top three of Lovello Miss World Bangladesh

ڈھاکا ۔۔۔ نیوز ٹائم

بنگلا دیش کی ملکہ حسن Jannatul Nayeem Avril سے شادی کو خفیہ رکھنے کے جرم میں ملکہ حسن کا تاج واپس لے لیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے  مطابق صرف 5 روز قبل ہی بنگلا دیش کی ملکہ حسن قرار دی جانے والی  Jannatul Nayeem Avril کو اس وقت اپنا تاج واپس کرنا پڑ گیا  جب ان کے حوالے سے انکشاف ہوا کہ وہ شادی شدہ ہیں اور انہوں نے شادی کو خفیہ رکھا اور جھوٹ سے کام لیا۔ بنگلا دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنگالی حسینہ Jannatul Nayeem Avril کی شادی مارچ 2013 ء میں ہوئی اور 2 ماہ جاری رہنے کے بعد ختم ہو گئی تھی لیکن مس ورلڈ بنگلا دیش میں کسی ایسی خاتون کو نمائندگی کا موقع نہیں دیا جا سکتا جس نے اپنے حوالے سے غلط معلومات فراہم کی ہوں  جبکہ مقابلے کے قواعد و ضوابط کے تحت صرف غیر شادی شدہ خواتین ہی مس ورلڈ کے مقابلے میں حصہ لے سکتی ہیں۔  اس لئے Jannatul Nayeem Avril سے ٹائٹل واپس لیے جانے کے بعد رنر اپ Jessia Islam کو مس ورلڈ بنگلا دیش کا ٹائٹل دیا گیا ہے۔ دوسری جانب 27 سالہ Jannatul Nayeem Avril کا کہنا ہے کہ ٹائٹل چھین لینے کا فیصلہ میری شکست نہیں بلکہ یہ بنگلہ دیش کے قوانین کی شکست ہے۔  اعتراف کرتی ہوں کہ میری شادی صرف 16 سال کی عمر میں ہوئی جب  میں دسویں جماعت کے امتحان کے بعد صرف ایک ماہ ہی ہوا تھا  اور مجھے شادی کے لئے زبردستی مجبور کیا گیا تو کیا اسے شادی کہیں گے وہ عمر کیا ہوتی ہے میں اپنی عمر کے حوالے سے تمام دستاویزی ثبوت پیش کر سکتی ہوں۔

No comments.

Leave a Reply