پیرو کے خلاف میچ ڈرا ہونے کے بعد ارجنٹائن کے فٹبال ورلڈ کپ 2018 ء سے اخراج کا خدشہ

پیرو کے خلاف میچ ڈرا ہونے کے بعد ارجنٹائن کے فٹبال ورلڈ کپ 2018 ء سے اخراج کا خدشہ ہے

پیرو کے خلاف میچ ڈرا ہونے کے بعد ارجنٹائن کے فٹبال ورلڈ کپ 2018 ء سے اخراج کا خدشہ ہے

بیونس آئرس ۔۔۔ نیوز ٹائم

پیرو کے خلاف میچ ڈرا ہونے کے بعد ارجنٹائن کے فٹبال ورلڈ کپ 2018 ء سے اخراج کا خدشہ ہے، کوالیفائنگ رائونڈ میں ڈرا میچ کے سبب 2 مرتبہ کی عالمی چیمپئن Lionel Messi الیون کو 48 سال بعد میگا ایونٹ میں شرکت سے محرومی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ Buenos Aires میں کھیلے جانے والے میچ میں ارجنٹائن کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے لیکن کامیابی نہ مل سکی، دوسرے ہاف میں Lionel Messi کی ایک ہٹ گول پوسٹ سے ٹکرا کر واپس آ گئی۔ جنوبی امریکہ کے کوالیفائنگ رائونڈ کی ٹاپ 4 ٹیمیں ہی روس میں شیڈول ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی حاصل کر سکیں گی، ارجنٹائنی ٹیم چھٹے نمبر پر موجود ہے اور میگا ایونٹ تک براہ راست رسائی کی امیدوں کو زندہ رکھنے اور پانچویں پوزیشن پانے کے لیے Ecuador کے خلاف آخری میچ میں لازمی فتح درکار ہو گی جو پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں پوزیشن حاصل کیے ہوئے ہے۔ ماضی Ecuador اور ارجنٹائن کے مابین 3 کوالیفائنگ میچز ڈرا ہو چکے ہیں اور Ecuador کے دارالحکومت Kyoto کے سطح سمندر سے 29 سو میٹر بلند ہونے کی وجہ سے مہمان ٹیم کی کارکردگی خراب رہی ہے۔ ارجنٹائن کی ٹیم اگر کامیاب ہو گئی تو اسے نیوزی لینڈ کے خلاف دو پلے آف میچز میں بھی کامیابی حاصل کرنا ہو گی۔ ارجنٹائنی کوچ Jorge Luis Sampaoli  نے کہا کہ موجودہ صورتحال ناسازگار ہے تاہم امید ہے کہ بھرپور محنت کرتے ہوئے میگا ایونٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ ارجنٹائن کی ٹیم آخری بار 1970ء کے میگا ایونٹ سے آئوٹ ہوئی تھی۔

No comments.

Leave a Reply