ایران جوہری سمجھوتہ، ٹرمپ آج ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں

ٹرمپ آج ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں

ٹرمپ آج ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ آج جمعہ کو ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں، ترجمان وائٹ ہائوس Sarah Huckabee Sanders کے اس بیان پر کہ ایران جوہری معاہدے پر صدر ٹرمپ حتمی فیصلہ کر چکے ہیں امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ وہ آج اس بات کا اعلان کریں گے۔ Sarah Huckabee Sanders کا کہنا ہے صدر ایران سے نمٹنے کیلئے وسیع پالیسی چاہتے ہیں۔ ادھر صدر ٹرمپ کے ممکنہ اقدام پر دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، برطانوی وزیر اعظم Theresa May نے صدر ٹرمپ کو فون پر غور کرنے کے مشورہ دیا، جبکہ برطانوی وزیر خارجہ Boris Johnson نے اپنے امریکی ہم منصب Rex Tillerson سے رابطہ کیا ہے، یورپی یونین نے بھی معاہدے کو بچانے کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ دوسری جانب امریکی کانگریس کے ارکان Eliot Engel اور Ed Royce کا کہنا ہے امریکا کو ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے، ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کا معاہدہ 2015 ء میں طے پایا تھا، صدر ٹرمپ اسے امریکا کے مفادات کے خلاف قرار دیتے رہے ہیں، اگر صدر ٹرمپ معاہدے کی توثیق نہیں کرتے تو کانگریس کے پاس ایران پر پابندیاں عائد کرنے کے لئے 60 روز ہوں گے۔

No comments.

Leave a Reply