انسانی دل کو جسم سے علیحدہ زندہ رکھنے کا کامیاب تجربہ

انسانی دل کو 3 گھنٹوں تک جسم سے علیحدہ زندہ رکھنے کا کامیاب تجربہ

انسانی دل کو 3 گھنٹوں تک جسم سے علیحدہ زندہ رکھنے کا کامیاب تجربہ

سوئیڈن ۔۔۔ نیوز ٹائم

انسانی دل کو 3 گھنٹوں تک جسم سے علیحدہ زندہ رکھنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ سوئیڈن کی University of Lloyd کے سائنسدان Steven’s Stein  نے انسانی دل کو جسم سے علیحدہ 3  گھنٹوں تک زندہ رکھنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔  Steven’s Stein کا کہنا ہے کہ تجربے کو ابتدائی طور پر  5 دیگر مریضوں پر آزمایا جائے گا، امید ہے کہ یہ تجربہ کامیاب ہو گا۔ تجربے کی کامیابی کے بعد اس کے دورانیے کو 3 گھنٹوں سے بڑھا کر 24 گھنٹے یا اس سے بھی زیادہ تک لے کر جانے کی کوشش کریں گے تاکہ وہ لوگ جو پیوند کاری کے لئے منتظر ہیں ان کو زندگی فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ Steven’s Steinکا کہنا تھا کہ برطانیہ میں سالانہ ہزاروں افراد پیوند کاری کے لئے اعضا کی عدم دستیابی کے باعث موت کا شکار ہو رہے ہیں۔  پیوند کاری کے مرحلے میں سب سے بڑا مسئلہ عطیہ کرنے والے کا ہوتا ہے اور انسانی دل جسم سے علیحدہ ہو کر بہت قلیل وقت تک زندہ رہتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا  کہ اس تجربے کی کامیابی کے بعد ہم نظریاتی طور پر پوری دنیا تک دل پہنچا سکتے ہیں اور مریضوں کی زندگی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply