تھائی لینڈ حکومت نے ساحلی سیاحتی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی

تاہم ان جگہوں کے سوا پبلک مقامات پر سیگریٹ نوشی پر قید اور جرمانہ کی سزا دی جائے گی۔

تاہم ان جگہوں کے سوا پبلک مقامات پر سیگریٹ نوشی پر قید اور جرمانہ کی سزا دی جائے گی۔

بنکاک ۔۔۔ نیوز ٹائم

تھائی لینڈ کی حکومت نے ملک کے 20 اہم ساحلی سیاحتی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی حکام کی طرف سے ایک نیا قانون منظور کیا گیا ہے جس کا اطلاق آئندہ ماہ نومبر سے ہو گا۔ اس قانون کے تحت ساحلی سیاحتی مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کو قید اور جرمانہ کی سزائیں دی جا سکیں گی۔ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں 3 ہزار امریکی ڈالر کے مساوی سے زائد رقم جرمانہ اور ایک سال قید کی سزا دی جائے گی۔ یہ پابندی ایک ایسے وقت میں لگائی گئی ہے جب ساحلی علاقوں میں صفائی کی حالیہ مہم کے دوران سیگریٹ کے 140000  باقیات جمع کی گئی تھیں۔  سگریٹ کے یہ ٹکڑے 2.5 کلو میٹر کے علاقے سے مشہور جزیرہ Phuket کے علاقے  Patong beach سے جمع کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ تھائی لینڈ کے جزیروں Takiab ، Khao ،  Sai Ree ، Pattaya ، Phuket اور  Bang Saen میں بڑی تعداد میں لوگ سیاحت کے لیے آتے ہیں۔ تھائی لینڈ کے محکمہ سیاحت کے سربراہ Kobkarn Wattanavrangkul  کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ کے جزائر جنوب مشرقی ایشیا کے سب سے خوبصورت علاقے ہیں۔ ان کے قدرتی حسن کو قائم رکھنا ہمارا ہدف ہے۔ سگریٹ نوشی کے لیے ساحلی علاقوں میں جگہیں مختص کی گئی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply