برطانیہ نے شریف فیملی کے خلاف ثبوت نیب کو دینے سے انکار کر دیا

برطانیہ نے شریف فیملی کے خلاف ثبوت نیب کو دینے سے انکار کر دیا

برطانیہ نے شریف فیملی کے خلاف ثبوت نیب کو دینے سے انکار کر دیا

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانیہ میں سابق وزیر اعظم کے خلاف ثبوت جمع کرنے والی نیب ٹیم کی لندن میں ملاقات بے سود ثابت ہو رہیں ہیں۔ برطانوی حکام نے نیب ٹیم کو شریف فیملی کے خلاف ثبوت دینے سے معذرت کر لی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شریف فیملی کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے کیلئے لندن جانے والی نیب ٹیم کی برطانوی حکام سے اب تک کی جانے والی تمام ملاقاتیں بے سود رہی ہیں اور برطانوی حکام نے کہا ہے کہ قانونی پیچیدگیوں کے باعث وہ شریف فیملی کے حوالے سے دستاویزات نیب کے حوالے نہیں کر سکتے۔ واضح رہے کہ نیب کی ٹیم شریف فیملی کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے کیلئے لندن میں موجود ہے، جہاں نیب اہلکار گورنمنٹ اور پرائیویٹ اداروں کے علاوہ مختلف افراد سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ ٹیم لندن بھیجنے سے پہلے نیب نے برطانوی حکام کو خط لکھ کر تحقیقات میں تعاون کی اپیل بھی کی تھی۔

No comments.

Leave a Reply