اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر امریکہ کی کڑی تنقید

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نِکی ہیلی

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نِکی ہیلی

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر Nikki Haley نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ایران پر کڑی تنقید کی ہے۔ہر تین ماہ بعد منعقد ہونے والا رواں اجلاس بدھ کے روز ہوا۔ اجلاس میں لگ بھگ 40 ملکوں کے نمائندے موجود تھے۔ امریکی سفیر Nikki Haley نے ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام، لبنان اور یمن کے شورش زدہ علاقوں میں ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔ مذکورہ قراردادوں کے تحت ایران روایتی ہتھیار فراہم نہیں کر سکتا۔ Nikki Haley نے کہا کہ ان کا ملک ایسی خلاف ورزیاں نظر انداز نہیں کر سکتا۔ انہوں نے سلامتی کونسل سے کہا کہ ایران کے خلاف سخت موقف اپنائے۔ انہوں نے اسرائیل فلسطین معاملے کا کوئی ذکر نہیں کیا، جو مذکورہ اجلاس میں تبادلہ خیال کا مرکزی موضوع سمجھا جاتا تھا۔ ان کے اس بیان سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ توثیق کرنے سے انکار کیا تھا  کہ ایران 2015 ء میں طے پانے والے جوہری سمجھوتے کے مطابق عمل کر رہا ہے۔ اس سمجھوتے کا ایک فریق امریکہ بھی ہے۔ اقوام متحدہ میں روس اور چین کے مندوبین نے Nikki Haley کے بیان پر سخت ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ ایران اس اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہی نہیں تھا۔ برطانیہ اور جاپان کے نمائندوں نے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ جوہری سمجھوتے کا احترام کیا جانا چاہیے۔

No comments.

Leave a Reply