پاکستان سپر لیگ تھری میں چینی کرکٹرز بھی کھیلیں گے

پشاور زلمی نے چینی کرکٹرز جیان لی اور یوفی زانگ کو ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا

پشاور زلمی نے چینی کرکٹرز جیان لی اور یوفی زانگ کو ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا

لاہور ۔۔۔ نیوز ٹائم

پاکستان سپر لیگ کیلئے Peshawar Zalmi نے چینی کرکٹرز  Jian Li اور Yufie Zhang کو ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد میں چینی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب میں سابق چینی سفیر  Xiang Zhang، چینی کرکٹ ٹیم کے کوچ Yi Tian ، چینی کرکٹرز Jian Li اور Yufie Zhang نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں چین کے 2 انٹرنیشنل کرکٹرز کو پی ایس ایل 3rd edition میں Peshawar Zalmi کے اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا۔ چینی کرکٹرز Jian Li اور Yufie Zhang کا کہنا ہے کہ Peshawar Zalmi کے اسکواڈ میں شمولیت باعث اعزاز ہے، ٹیم میں شامل ہونے پر بہت خوش اور پرجوش ہیں، یہاں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 3rd edition کا انعقاد فروری میں ہو گا، دفاعی چیمپئن Peshawar Zalmi، Islamabad united ، Quetta Gladiators ، Lahore Qalandar اور Karachi Kings کے علاوہ ایک نئی ٹیم Multan Sultan بھی ایکشن میں دکھائی دے گی۔

No comments.

Leave a Reply