آلودگی سے دنیا بھر میں 90 لاکھ افراد ہلاک ہوئے، تحقیق

آلودگی سے بھارت میں 2.5 million افراد کی موت کا سبب بنی

آلودگی سے بھارت میں 2.5 million افراد کی موت کا سبب بنی

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

آلودگی انسانی جان کیلئے خطرہ بن گئی، 2015 ء میں آلودگی دنیا بھر میں 9 million افراد کی موت کا سبب بنی، بھارت میں سب سے زیادہ 25 لاکھ ہلاکتیں ہوئیں۔ برطانوی تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آلودگی انسانی جان کیلئے خطرہ بن گئی ہے، آلودگی سے بھارت میں 2.5 million اور 1.8 million چین میں ہلاکتیں ہوئیں۔ آلودگی سے ہونے والی ہلاکتوں میں سب سے زیادہ ہلاکتوں کا سبب فضائی آلودگی بنی، فضائی آلودگی سے 6.5 millionاور آبی آلودگی سے 1.8 million  افراد جان سے گئے۔ آلودگی سے ہونے والی 92 فیصد اموات غریب اور اوسط آمدنی والے ملکوں میں ہوئیں۔ برطانوی تحقیقی جرنل کی رپورٹ کی تیاری میں 40 بین الاقوامی سائنسدانوں نے حصہ لیا۔

No comments.

Leave a Reply