سنگاپور کے وزیر اعظم لونگ ہسین کا سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ

سنگاپور کے وزیرا عظم لونگ ہسین لی

سنگاپور کے وزیرا عظم لونگ ہسین لی

سنگاپور ۔۔۔ نیوز ٹائم

سنگاپور کے وزیرا عظم Lee Hsien Loong نے کہا ہے کہ وہ اپنی حالیہ مدت مکمل ہونے کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مدت مکمل ہونے کے بعد 2021 ء میں انتخابات کرائے جائیں گے اور وہ اس عہدے کی خاطر میدان میں مزید نہیں اتریں گے۔ 65 سالہ Lee Hsien Loong نے کہا کہ وزارت عظمی کا منصب چھوڑنے سے قبل وہ اپنے سیاسی جانشین کا انتخاب کریں گے۔ مقامی میڈیا کے مطابق فنانس منسٹر  Hong Leong اور سابقہ آرمی چیف Chan Chun Sing  وزارت عظمیٰ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

No comments.

Leave a Reply