دو ہزار پچاس تک دنیا کی طاقتور ترین فوج چین کی ہو گی: چینی صدر شی جن پنگ

چینی کمیونسٹ پارٹی کی 19ویں کانگرس کے موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ

چینی کمیونسٹ پارٹی کی 19ویں کانگرس کے موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

چینی کمیونسٹ پارٹی کی 19ویں کانگرس کے موقع پر چین کے صدر Xi Jinping نے طویل تقریر کے دوران جہاں ملکی ترقی کے متعلق دیگر اہم باتیں کیں وہیں یہ اعلان کر کے امریکا سمیت اپنے تمام مخالفین کو ہلا کر رکھ دیا  کہ 2050 ء تک دنیا کی طاقتور ترین فوج چین کی ہو گی۔سٹریٹ ٹائمز کے مطابق چینی صدر کا کہنا تھا کہ 2035ء تک چین کی فوج کو ایک جدید ترین عسکری طاقت میں بدل دیا جائے گا  جو 2050ء تک اتنی طاقتور ہو جائے گی کہ دنیا بھر میں اس کا کوئی مقابلہ نہیں ہو گا اور یہ ہر محاذ پر جنگیں جیت رہی ہو گی۔ صدر Xi Jinping نے اپنے پہلے دور اقتدار میں بھی چینی فوج پیپلز لبریشن آرمی کو قابل ذکر ترقی دی ہے اور اب وہ آنے والے سالوں میں اسے مزید طاقتور بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ جب وہ صدر اور سنٹرل ملٹری کمیشن کی سربراہ بنے تو انہوں نے فوری طور پر اپنی فوج کو ایک بڑی قوت بنانے کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔ انہوں نے اس مقصد کے لئے فوج میں اعلی سطحی افسران میں تبدیلیاں کیں اور ایک طاقتور زمینی فوج کے ساتھ اسے بحری اور فضائی قوت بھی بنایا۔ انہی کے دور اقتدار میں کرپشن کے الزامات کے تحت دو اعلی ترین دفاعی عہدیداروں کو بھی گرفتار کیا گیا، جو کہ سنٹرل ملٹری کمیشن میں نائب چئیرمین کے عہدے پر فائز تھے۔ دفاعی تجزیہ کار چین کی فوج کو اس وقت امریکا کے بعد دنیا کی طاقتور ترین فوج قرار دیتے ہیں، اور اس رائے سے اکثر ماہرین اتفاق کرتے ہیں کہ آئندہ دو دہائیوں میں دنیا کی طاقتور ترین فوج کا اعزاز امریکا سے چھن کر چین کے پاس چلا جائے گا۔

No comments.

Leave a Reply