جاپان میں عام انتخابات کے لئے پولنگ والے دن سمندری طوفان اور بارش کی پیش گوئی

جاپان میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کل ہو گی

جاپان میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کل ہو گی

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان میں عام انتخابات کے لئے پولنگ کے دن (کل اتوار) کو سمندری طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ بارشوں کے باعث پولنگ بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب جاپانی وزیر اعظم Shinzo Abe نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ (کل)  اتوار کو صبح ہی ووٹ ڈال لیں۔ گذشتہ روز عالمی میڈیا نے جاپانی محکمہ موسمیات کے ماہر Eiju Takahashi کے حوالہ سے بتایا  کہ اکتوبر کے مہینہ میں جزیرہ نما جاپان میں طوفان کے باعث بارشیں معمول سے ہٹ کر ہو رہی ہیں اور ایسا جاپان میں کبھی کبھبار ہی ہوتا ہے۔ جاپانی وزیر اعظم Shinzo Abe نے بدھ کے روز اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد صحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اتوار کو ہونے والی پولنگ جاپان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی  اس لئے عوام موسم کی خرابی کے باوجود لازمی طور پر ووٹ ڈالیں۔ دریں اثنا حکام کا کہنا ہے کہ northern island of Hokkaido میں بارش کے باعث ڈالے جانے والے ووٹوں کی شرح بارشوں کی شدت کے لحاظ سے کم ہو سکتی ہے۔  دوسری جانب تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح بہت کم ہونے کی صورت میں حکمران جماعت کے بلاک کو دوبارہ دو تہائی اکثریت حاصل ہو جائے گی ۔

No comments.

Leave a Reply