فیفا ایوارڈز2017: رونالڈو بہترین فٹبالر اور زیدان بہترین کوچ قرار

رونالڈو بہترین پلیئر اور زین الدین زیدان بہترین کوچ کا ایوارڈ لے اڑے

رونالڈو بہترین پلیئر اور زین الدین زیدان بہترین کوچ کا ایوارڈ لے اڑے

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

لندن میں فیفا ایوارڈ کا میلہ Cristiano Ronaldo نے ایک بار پھر لوٹ لیا۔ بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کی دوڑ میں Lionel Messi اور Neymar جونیئر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے رونالڈو بہترین پلیئر اور Zinedine Zidane بہترین کوچ کا ایوارڈ لے اڑے۔ لندن میں سجا فیفا ایوارڈ کا میلہ جس میں سال کے بہترین کھلاڑیوں، گول کیپر اور کوچز کو دیئے گئے اعزازات، 2017 کے بہترین کھلاڑی کیلئے 3 سپر اسٹارز Cristiano Ronaldo ، Lionel Messi اور Neymar میں مقابلہ ہوا۔ پرتگال کے Cristiano Ronaldo نے مسلسل دوسرے سال میدان مارا اور بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا۔ پرتگالی اسٹار نے 5 سال میں چوتھی بار بہترین پلیئر کے ایوارڈ پر قبضہ جمایا۔ Cristiano Ronaldo نے کامیابی کا کریڈٹ Real Madrid کے کھلاڑیوں، کوچز اور اسٹاف ممبرز کو دیا۔ بہترین کوچ کا ایوارڈ Zinedine Zidane لے اڑے۔ Arsenal striker Olivier Giroud  کو 2017ء کے بہترین گول کا ایوارڈ دیا گیا۔ Lieke Martens نے بہترین خاتون فٹبالر کا ایوارڈ حاصل کیا جبکہ نیدرلینڈز کی Sarina Wiegman بہترین خاتون کوچ کے ایوارڈ کی حق دار قرار پائیں۔

No comments.

Leave a Reply