افغانستان کے پارلیمانی انتخابات 7 جولائی 2018 ء میں ہوں گے

افغانستان کے پارلیمانی انتخابات 7 جولائی 2018 ء میں ہوں گے

افغانستان کے پارلیمانی انتخابات 7 جولائی 2018 ء میں ہوں گے

کابل ۔۔۔ نیوز ٹائم

افغانستان کے پارلیمانی انتخابات آئندہ سال جولائی میں ہوں گے۔ افغانستان نے 3 سال سے التوا کے شکار پارلیمانی اور ضلع کونسلوں کے انتخابات آئندہ سال جولائی میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ملک کے آزاد الیکشن کمشن کے مطابق انتخابات 7 جولائی 2018 ء کو ہوں گے۔ ذرائع ابلاغ نے جمعہ کو الیکشن کمشن کے چیئرمین Najibullah Ahmadzai کے حالہ سے بتایا کہ انتخابات کی کامیابی کا انحصار مناسب فنڈنگ اور سیکیورٹی پر ہے۔ 2014 میں صدارتی انتخابات پر تنازع اور پھر اتحادی حکومت کے قیام کے بعد سے، جس کے صدر Ashraf Ghani اور Chief Executive Abdullah Abdullah ہیں، پارلیمانی اور ضلع کونسل کے انتخابات مسلسل اختلافات کا شکار رہے ہیں۔ Ashraf Ghani اور Chief Executive Abdullah Abdullah ہ کے کیمپوں کے درمیان ووٹروں کی رجسٹریشن، انتخابی دھوکہ دہی اور سیکیورٹی کے معاملات پر عدم اتفاق رہا ہے۔ کابل میں امریکی سفارت خانہ اور اقوام متحدہ دونوں نے نئی انتخابی تاریخ کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت پر کیا گیا ہے جب سیاسی اور نسلی کشیدگیاں بڑھ رہی ہیں۔ موجودہ پارلیمنٹ کی معیاد جون 2015 ء میں ختم ہو گئی تھی، لیکن سیکیورٹی کے مسائل اور شفاف انتخابات کرانے کے اٹھنے والے سوالات کے بعد صدر نے اپنے ایک فرمان کے ذریعے نئے انتخابات کے انعقاد تک پارلیمنٹ کی مدت میں توسیع کر دی تھی۔

No comments.

Leave a Reply