تھائی بادشاہ کی پانچ روزہ آخری رسومات میں ایک لاکھ افراد کی شرکت

تھائی لینڈ کے بادشاہ بھومی پون ادن یادیت کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے پانچ روزہ تقریبات

تھائی لینڈ کے بادشاہ بھومی پون ادن یادیت کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے پانچ روزہ تقریبات

بنکاک ۔۔۔ نیوز ٹائم

تھائی لینڈ کے بادشاہ Bhumibol Adulyadej کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے پانچ روزہ تقریبات میں شرکت کے لیے آج ایک لاکھ سے زائد افراد بینکاک میں جمع ہیں۔ سیاہ لباس میں ملبوس ملک بھر سے آئے ہوئے ہزاروں غمزدہ شہریوں نے قریب دو کلومیٹر طویل اس راستے کے ارد گرد چار روز قبل سے ہی جگہ حاصل کرنے کے لیے جمع ہونا شروع کر دیا تھا  جہاں سے گزشتہ برس انتقال کرنے والے بادشاہ کی میت کو لے جایا جائے گا۔ آج شام مقامی وقت کے مطابق ساڑھے پانچ بجے لاش کو جلانے کی علامتی تقریب منعقد ہو گی۔ اس میں دینا کے 42 ممالک کے نمائندوں سمیت 7 ہزار مہمان شریک ہوں گے۔

No comments.

Leave a Reply