دہری شہریت: آسٹریلیا کے نائب وزیرِ اعظم نااہل قرار

آسٹریلیا کے نائب وزیرِ اعظم بارنبی جوئس

آسٹریلیا کے نائب وزیرِ اعظم بارنبی جوئس

کینبرا ۔۔۔ نیوز ٹائم

آسٹریلیا کی ایک ہائی کورٹ نے نائب وزیرِ اعظم Barnaby Joyce کو یہ کہہ کر نااہل قرار دے دیا ہے کہ ان کے پاس دہری شہریت تھی اور ان کا انتخاب غلط تھا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ اس سال جولائی میں ہونے والے انتخابات میں 4 دوسرے ارکانِ پارلیمان کا انتخاب بھی غلط تھا۔ آسٹریلیا کے آئین کے مطابق دہری شہریت کے حامل افراد انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔ Barnaby Joyce کے پاس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ شہریت تھی۔ ان کے جانے سے حکومت کو حاصل ایک نشست کی برتری ختم ہو گئی ہے، جس کے بعد سے اسے شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ تاہم انھوں نے انتخابات کے بعد اپنی نیوزی لینڈ کی شہریت چھوڑ دی تھی، جس کے باعث وہ ضمنی انتخابات میں حصہ لے کر دوبارہ منتخب ہو سکتے ہیں۔ انھوں نے فیصلے کے بعد کہا: میں عدالت کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔  ہم ایک شاندار جمہوریت میں رہتے ہیں جہاں ہمیں آزادیوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے بعض قدغنوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔  میں عدالت کا ان کے غور و فکر پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آسٹریلیا میں جولائی کے بعد سے دہری شہریت کا معاملہ خاصا گرم ہے، اور اس کے بعد سے درجنوں ارکانِ اسمبلی اپنی پوزیشن واضح کر چکے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply