بھارتی انویسٹی گیشن ایجنسی ڈاکٹر ذاکر نے نائیک کے خلاف دہشت گردی کی چارج شیٹ دائر

معروف اسلامک پرچار ڈاکٹر ذاکر نے نائیک

معروف اسلامک پرچار ڈاکٹر ذاکر نے نائیک

ممبئی ۔۔۔ نیوز ٹائم

 بھارتی میڈیا کے مطابق National Investigation Agency  حکام نے ممبئی کی عدالت میں ڈاکٹر Dr Zakir Naik کے خلاف چارج شیٹ دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ Dr Zakir Naik نے مبینہ طور پر نفرت انگیز تقاریر کے ذریعے نوجوان کو دہشت گردی پر اکسایا  اور معاشرے میں مختلف برادریوں کے درمیان اختلافات پیدا کیے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس بنگلا دیش میں ریسٹورنٹ پر حملے میں ملوث افراد نے گرفتاری کے بعد مبینہ طور پر Dr Zakir Naikک کی تقاریر سے متاثر ہونے کا بیان دیا تھا۔  اس بیان کو جواز بنا کر بھارت کی National Crime Agency نے Dr Zakir Naik کے ادارے Islamic Research Foundation (IRF) کو غیر قانونی قرار دے کر اس کے اثاثے منجمد کر دیے تھے۔ بھارتی حکومت کے اقدامات کے باعث گزشتہ برس جولائی میں Dr Zakir Naikنے بھارت چھوڑ کر بیرون ملک پناہ لے لی تھی۔ بھارت کی Counter Terrorism Agency نے نومبر 2016 ء میں Dr Zakir Naik پر انڈین پینل کوڈ کے تحت مختلف مقدمات قائم کیے تھے جس کے بعد سے ان کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ این آئی اے کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ Dr Zakir Naik نے اپنی تقاریر کے ذریعے بھارت کے مختلف مذہبی گروپوں کے درمیان نفرتیں پیدا کیں۔ ایجنسی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ ڈاکٹر Dr Zakir Naik اور ان کے ساتھیوں نے بھارتی حکومت کے خلاف عدم اطمینان پیدا کیا جس نے مختلف Communities کے درمیان مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچایا۔ بھارت کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ Dr Zakir Naik کی تقاریر سے متعدد بار نسلی فسادات کو بھی ہوا ملی جس نے امن عامہ کی صورت حال کو انتہائی سنگین بنایا۔  اس کے علاوہ India’s Infrastructure Directorate نے Dr Zakir Naik کے قریبی ساتھی Amer Ghazzdar کے خلاف بھی منی لانڈرنگ کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے جس میں Dr Zakir Naik کو بھی ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply