کاتالونیا پارلیمنٹ نے اسپین سے علیحدگی کی قرارداد منظور کر لی

کاتالونیا کے 155 اراکین پر مبنی ایوان میں اسپین سے آزادی کے حق میں 66 افراد نے ووٹ ڈالے، اپوزیشن کے 77 اراکین نے واک آئوٹ کیا

کاتالونیا کے 155 اراکین پر مبنی ایوان میں اسپین سے آزادی کے حق میں 66 افراد نے ووٹ ڈالے، اپوزیشن کے 77 اراکین نے واک آئوٹ کیا

بارسلونا ۔۔۔ نیوز ٹائم

کاتالونیا پارلیمنٹ نے اسپین سے علیحدگی کی قرارداد منظور کر لی۔ اسپین کے صوبے کاتالونیا کی پارلیمنٹ میں اسپین سے آزادی کیلئے قرارداد پیش کی گئی جس میں کاتالونیا کو اسپین سے علیحدہ خودمختار ملک بنائے جانے کے حق میں ووٹ ڈالے جانے پر کاتالونیا کو علیحدہ خودمختار ملک قرار دے دیا گیا۔ کاتالونیا کے 155 اراکین پر مبنی ایوان میں اسپین سے آزادی کے حق میں 66 افراد نے ووٹ ڈالے، اپوزیشن کے 77 اراکین نے واک آئوٹ کیا، صوبائی حکومتی پارٹی سے الحاق شدہ 10 ممبرز پارلیمنٹ نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ ڈالا جبکہ 2 ووٹ سفید نکلے۔ قرارداد کی منظوری کے بعد کاتالونیا کے صدر Carles Puigdemont اور نائب صدر Orio Junqueras نے اعلان کرتے ہوئے کاتالونیا کو آزاد ملک قرار دیا اور کہا کہ یہاں جتنے مذاہب ہیں یا یہاں جتنے ممالک کے رہائشی ہیں ان کو وہی حقوق حاصل ہوں گے جو کاتالونیا کے باشندوں کو ملتے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے اس صورت حال پر اجلاس طب کر لیا ہے اور کاتالونیا حکومت کو کہا ہے کہ انہیں شام تک اس عمل کا جواب ملے گا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسپین کی 40 سالہ تاریخ میں پہلی بار 155 نافذ العمل ہو گی جس کے تحت کاتالونیا صوبے کی خودمختاری کو ختم کیا جائے گا اور وفاقی حکومت کاتالونیا کے صدر Carles Puigdemont اور نائب صدر Orio Junqueras کو گرفتار کر کے ان پر مقدمہ چلائے گی جبکہ کاتالونیا کی صوبائی پولیس Carles Puigdemont کو وفاقی ادارے اپنے انڈر کر لیں گے۔ واک آئوٹ کرنے والی اپوزیشن اور 10 مخالف ووٹ اکٹھے کئے جائیں تو کاتالونیا کی اسپین سے علیحدگی کے خلاف زیادہ ووٹ بنتے ہیں، مگر چونکہ اپوزیشن واک ائوٹ کر گئی تھی اس لئے تحریک آزادی کاتالونیا کے حامیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے قراداد منظور کی گئی۔

No comments.

Leave a Reply