اسپین نے آزادی کا اعلان کرنے والی کاتالونیا کی حکومت برطرف کر دی

اسپین نے آزادی کا اعلان کرنے والی کاتالونیا کی حکومت برطرف کر دی

اسپین نے آزادی کا اعلان کرنے والی کاتالونیا کی حکومت برطرف کر دی

میڈرڈ ۔۔۔ نیوز ٹائم

اسپین کی حکومت نے آزادی کا اعلان کرنے والے نیم خودمختار علاقے کاتالونیا کی حکومت کو برطرف اور پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین کے وزیر اعظم Mariano Rajoy نے کاتالونیا کی علاقائی پارلیمنٹ کی جانب سے آزادی کے اعلان کے کچھ ہی دیر بعد  وہاں کی حکومت کو برطرف اور پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا جبکہ 21 دسمبر کو قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ جرمنی، امریکا، فرانس اور برطانیہ نے اسپین کی مرکزی حکومت کے اس اقدام کی پرزور حمایت کرتے ہوئے کاتالونیا کی آزادی کی مخالفت کی ہے۔  ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم Mariano Rajoy نے کہا کہ کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ قانون سے بالاتر ہو کر فیصلہ کرے، حالات کو معمول پر لانے کے لیے کاتالونیا پر براہ راست وفاق کا اقتدار نافذ کرنا ضروری ہے۔ ہسپانوی وزیر اعظم Mariano Rajoy نے کاتالونیہ حکومت کے سربراہ Carles Puigdemont اور ان کی کابینہ کو فارغ کرتے ہوئے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کو بھی معطل کر دیا۔  واضح رہے کہ گزشتہ روز کاتالونیا کی پارلیمنٹ نے رائے شماری کے بعد اسپین سے آزادی کا اعلان کر دیا تھا اور علیحدگی کے حق میں 70 جبکہ مخالفت میں 10 ووٹ ڈالے گئے۔ وزیر اعظم Mariano Rajoy نے کہا کہ کاتالونیہ کے لوگوں نے اپنے مستقبل کا فیصلہ کیا تھا لیکن کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ قانون سے بلاتر ہو کر اپنے مطابق فیصلہ کرے۔  رواں ماہ کے اوائل میں کاتالونیا میں ریفرنڈم ہوا تھا جس میں 90 فیصد عوام نے آزادی کے حق میں ووٹ دیا تاہم اسپین کی مرکزی حکومت اور سپریم کورٹ نے اس ریفرنڈم کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply