امریکی فوج کو شمالی کوریا کے خلاف تیار رہنے کی ہدایت: امریکی نائب صدر مائیک پینس

امریکی نائب صدر مائیک پینس اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان

امریکی نائب صدر مائیک پینس اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان

واشنگٹن۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی نائب صدر Mike Pence نے کہا کہ ہم اپنے ملک کے دفاع کیلئے ہر دم تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو دفاع پر مجبور کیا گیا تو اپنی حفاظت کیلئے ہر آپشن استعمال کریں گے۔ North Dakota Air Base میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کا نیوکلیئر پروگرام ختم کرنے کیلئے امریکہ اپنا دبائو برقرار رکھے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھی شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری کیلئے مہم سے دستبردار نہ ہونے پر مکمل طور پر تباہ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ دوسری جانب امریکہ کی مسلح فوج کے سربراہ James Mattis نے شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ Pyongyang جوہری ہتھیاروں کے ذریعے ہمیں تباہ کرنے کی دھمکیاں دینا بند کرے۔ جنرل James Mattis نے جنوبی کوریا کے وزیر دفاع Song Young-Moo کے ہمراہ شمالی کوریا کی سرحد سے کچھ فاصلے پر واقع غیر مسلح زون کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جنرل James Mattis نے شمالی کوریا کے سربراہ Kim Jong-un کی حکومت کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ  Pyongyang اپنے لوگوں کے ساتھ برا برتائو کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شمالی کوریا کے ہمسائے میں جنوبی کوریا واقع ہے جس نے اپنے لوگوں کیلئے جمہوریت کو ترجیح دی ہے۔ James Mattis نے کہا کہ ہمارا مقصد جنگ نہیں بلکہ جزیرہ نما کوریا کو مکمل اور ناقابل واپسی غیر نیوکلیئر خطہ بنانا ہے۔

No comments.

Leave a Reply