دفاع کے لیے ہر قسم کا ہتھیار بنائیں گے: ایرانی صدر

ایرانی صدر حسن روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی

تہران ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک عالمی دبائو کے باوجود میزائلوں کی تیاری جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کے زمرے میں نہیں آتا۔صدر روحانی کا کہنا تھا کہ ایران اپنے دفاع کے لیے کسی بھی قسم کے ہتھیار بنانے سے نہیں ہچکچائے گا۔ دوسری طرف تہران کے دورے پر آئے عالمئی جوہری ایجنسی آئی ایا ای اے کے سربراہ نے ایک مرتبہ پھر اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ایران معاہدے کی مکمل پاسداری کر رہا ہے اور کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جن کی بنا پر شک کیا جا سکے۔ سرکاری ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ایک خطاب میں روحانی نے کہا کہ ایران میزائل بناتا رہا ہے، اور بناتا رہے گا اور اس سے کیس بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔ ملکی پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے صدر روحانی کا کہنا تھا کہ ایران اسلحے کی تیاری، جس میں بلیسٹک میزائل بھی شامل ہیں، کسی بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے امریکہ کو خبردار کیا کہ ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے درمیان مشترکہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزی اس کے مفادات کے لیے نقصان دہ ہو گی۔

No comments.

Leave a Reply