اقوام متحدہ کا اسرائیل کے خلاف ایکشن لینے کافیصلہ

غرب اردن میں صہیونی بستیوں کی تعمیر پر اسرائیل کی 130 کمپنیوں پر پابندی

غرب اردن میں صہیونی بستیوں کی تعمیر پر اسرائیل کی 130 کمپنیوں پر پابندی

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے غرب اردن میں صہیونی بستیوں کی تعمیر پر اسرائیل کی 130  کمپنیوں پر پابندی لگانے کا عندیہ دے دیا ہے، بستیوں کی تعمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ہائی کمشنر Zeid bin Ra’ad Zeid al-Hussein نے اعلان کیا ہے  کہ غرب اردن میں سرگرم عمل اسرائیل کی 130 کمپنیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ انھوں نے اگر صہیونی بستیوں کی تعمیرات کا عمل جاری رکھا تو ان کے خلاف پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔ واضح رہے کہ انہوں نے حال ہی میں اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں اسرائیل کی سرگرم عمل 150 کمپنیوں کا نام شامل کئے جانے کے سلسلے میں انتباہ دیتے ہوئے اعلان کیا  کہ یہ کمپنیاں، صہیونی بستیوں میں سرگرم عمل ہو کر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply