پرندوں کا قاتل پراسرار درخت

The(Pisonia Brunoniana name is found in the regions of the Territory (Terracle) from Hawaii to New Zealand, while also on the island of the Indian Ocean and the Pacific

The(Pisonia Brunoniana name is found in the regions of the Territory (Terracle) from Hawaii to New Zealand, while also on the island of the Indian Ocean and the Pacific

وکٹوریا ،  کینیڈا  ۔۔۔ نیوز ٹائم

یہ خبر ایک ایسے قاتل درخت کے بارے میں ہے جو پرندوں کو اپنے لیس دار گوند جیسے مادے میں جکڑ لیتا ہے اور آخر کار وہ پرندہ بھوک، پیاس سے تڑپ تڑپ کر مر جاتا ہے۔ دنیا میں ایک ایسی قسم کا درخت بھی پایا جاتا ہے جو پرندوں کے قاتل کے طور پر مشہور ہے۔ (Pisonia Brunoniana) نام کا یہ درخت ہوائی سے نیوزی لینڈ تک منطقہ Territory (Terracle) کے علاقوں میں جبکہ بحر ہند اور بحرالکاہل کے جزائر پر بھی پایا جاتا ہے۔ قاتل  درخت اپنی شاخوں پر اگنے والے خاص قسم کے پھولوں میں موجود لیس دار گوند والے بیجوں کو  پرندوں کے شکار کے لیے استعمال کرتا ہے۔ لیس دار گوند میں لپٹے ہوئے یہ بیج پرندوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں اور جو پرندہ ان کے حصول کے لیے درخت پر بیٹھتا ہے، اس گوند جیسے مادے سے چپک کر رہ جاتا ہے۔ یہ گوند اس قدر طاقتور ہوتا ہے کہ پرندہ خود کو اس کے چنگل سے چھڑانے میں کامیاب نہیں ہو پاتا اور آخر کار بھوک، پیاس سے تڑپ تڑپ کر مر جاتا ہے۔ اس درخت کی ساخت اور اس میں پائی جانے والی قاتل خصوصیات کے باعث اسے برڈ کیچر یا برڈ کلر (پرندوں کا قاتل) درخت بھی کہا جاتا ہے۔  کینیڈا کی وکٹوریہ یونیورسٹی کے ماہر ماحولیات ایلن برگر کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں بہت سے درخت پرندوں کے پیروں میں اپنے بیچ چپکا کر دیگر جگہوں پر افزائش کے لیے استعمال کرتے ہیں لیکن اس طرح کسی پرندے کو جکڑ کر ہلاک کر دینا ایک غیر معمولی عمل ہے۔  اس حوالے سے تحقیق کرنے کے بعد بھی اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ آخر یہ درخت ان پرندوں کو اپنے لیس دار گوند میں جکڑ کر کیوں قتل کرتا ہے؟ مزید یہ کہ اس طرح کسی پرندے کو ہلاک کرنے سے اس درخت کی نشوونما میں بھی کوئی فرق نہیں دیکھا گیا،  حتی کہ اگر یہ درخت پرندوں کے بیٹھنے کی اچھی جگہ ثابت ہو تو پرندوں کی  بیٹ اس درخت کی نشوونما میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔ یعنی یہ پرندے اس درخت کے لیے زندہ حالت میں زیادہ فائدہ مند ہیں نہ کہ مردہ حالت میں۔ کہانی یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ امریکا میں جنگلی حیات کے شعبے سے وابستہ ایک ماہر نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے  کہ پرندوں کے لیے قاتل کا درجہ رکھنے کے باوجود اس درخت پر سمندری پرندوں کا ہجوم لگا رہتا ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ شاید ہی کبھی دیکھا گیا ہو کہ اس درخت پر کوئی پرندہ نہ ہو اور یہ ایک غیر معمولی عمل ہے جس کا راز ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

No comments.

Leave a Reply