فٹبال ورلڈ کپ 2018 : روسی فٹبال ٹیم میں جڑواں بھائی شامل

جڑواں بھائی انٹون اور الیکسی میرینچک

جڑواں بھائی انٹون اور الیکسی میرینچک

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

روسی فٹبال ٹیم میں آنے والے دنوں میں 2 جڑواں بھائی Anton اور Alexei Miranchuk بیک وقت ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ 22 سالہا Anton نے گذشتہ ماہ جنوبی کوریا کے خلاف روس کی 4-2 سے فتح میں حصہ لیا تھا، جس میں ان کے بڑے بھائی Alexei Miranchuk بھی شامل رہے، انھوں نے 2015 ء میں ڈیبیو کیا اور اب تک 12 میچز میں روس کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ ان دونوں کو نیشنل سائیڈ میں شمولیت کا یہ موقع رشین لیگ میں ٹاپ کلب  Lokomotiv Moscow کے لیے عمدہ پرفارمنس پر ملا، روس بطور میزبان آئندہ برس ورلڈ کپ میں شرکت یقینی بنا چکا ہے۔ منیجر Stanislav Cherchesov  نے کہا کہ ہم میگا ایونٹ سے قبل زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو آزمانا چاہتے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کا بڑا پول موجود رہے۔

No comments.

Leave a Reply