ہانگ کانگ سیاحوں کا پسندیدہ شہر

ایشین ٹورازم ریسرچ رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ سب سے زیادہ سیر کئے جانے والا شہر

ایشین ٹورازم ریسرچ رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ سب سے زیادہ سیر کئے جانے والا شہر

ہانگ کانگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

دنیا میں سیر سپاٹے کے شوقین افراد کی اکثریت لندن، پیرس یا نیو یارک نہیں بلکہ ہانگ کانگ کا رخ کرتی ہے۔ 100 شہروں سے متعلق ایشین ٹورازم ریسرچ رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ سب سے زیادہ سیر کئے جانے والا شہر ہے، رواں سال کے آخر تک یہاں 2.5  بلین سے زائد سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔ دنیا بھر میں ہانگ کانگ کو سیر کے لئے سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے، کروڑوں لوگ ہر برس یہاں آتے ہیں، گزشتہ برس کی نسبت 2017ء میں 3 فیصد کم سیاح یہاں آئے لیکن اس کے باوجود یہ تعداد سب سے زیادہ ہے۔ ماہرین کے مطابق اگلے سال سے ہانگ کانگ آنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا اور 2025ء تک یہ تعداد بڑھ کر 4.5 بلین  سے تجاوز کر جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ اور لندن سے زیادہ وزٹ کئے جانے والے ممالک میں سرفہرست ہیں۔

No comments.

Leave a Reply