امریکہ پر انحصار کم، 23 یورپی ممالک نے دفاعی اتحاد کر لیا

امریکہ پر انحصار کم، 23 یورپی ممالک نے دفاعی اتحاد کر لیا

امریکہ پر انحصار کم، 23 یورپی ممالک نے دفاعی اتحاد کر لیا

برسلز ۔۔۔ نیوز ٹائم

فرانس اور جرمنی سمیت یورپی یونین کی  23 ریاستوں نے دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دیتے ہوئے یورپی دفاعی یونین کی بنیاد رکھ دی۔ برطانیہ کے یورپی یونین سے آئندہ اخراج کے بعد یونین عسکری سطح پر زیادہ خودمختار بننے کی خواہش مند ہے اور یہ معاہدہ اسی مقصد کے تحت طے کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یورپی یونین مسلح تنازعات کے حل کے لیے امریکی عسکری مدد پر انحصار بھی کم کرنا چاہتی ہے۔ اس سمجھوتے کے تحت یورپی سطح پر ایک کرائسس رسپانس سینٹر اور یورپی میڈیکل کمانڈ سینٹر قائم کرنے کے علاوہ مشترکہ فوجی تربیتی پروگرام بھی تشکیل دیئے جائیں گے۔ یونین کے رکن دیگر ریاستوں میں سے ڈنمارک نے اس معاہدے کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پولینڈ، آئرلینڈ اور Malta نے تاحال اس میں اپنی شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ برطانیہ میں ریفرنڈم کے بعد اس دفاعی معاہدے کو یورپی یونین کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل معاہدہ قرار دیا جا رہا ہے۔ برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان Brexit پر تاحال مذاکرات کسی منطقی انجام تک نہیں پہنچ سکے۔ یورپی یونین نے برطانوی رہنمائوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مذاکرات کو بامقصد بنانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ یورپی یونین نے جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے خلاف پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ وینزویلا کو اسلحے اور فوجی سازوسامان کی فروخت پر پابندی اس لئے لگائی گئی ہے کہ یہ سامان سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ ہو سکے۔

No comments.

Leave a Reply