دبئی سے لندن محض 4 گھنٹوں میں پہنچنے والا طیارہ

دی بوم سپر سونک طیارہ

دی بوم سپر سونک طیارہ

دبئی ۔۔۔ نیوز ٹائم

دبئی سے لندن تک کا سفر محض 4 گھنٹوں میں مکمل کرنے کی صلاحیت رکھنے والا طیارہ تکمیل کے مراحل میں ہے اور جلد اس کی پروازیں شروع کر دی جائیں گی۔ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں جاری ایئر شو کے دوران فضائی کمپنی Boom کے بانی بلیک شول نے بتایا کہ ان کی کمپنی گزشتہ کئی برسوں سے دی Boom Supersonic plane کی تیاری پر کام کر رہی ہے جس میں مسافروں کو دبئی سے لندن صرف ساڑھے چار گھنٹوں میں پہنچانے کی صلاحیت ہو گی۔ اس وقت دبئی سے لندن کی براہ راست پرواز کا دورانیہ تقریباً 8 سے 9 گھنٹے ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ Boom Supersonic plane روایتی ہوائی جہازوں سے 2.6 گنا زیادہ تیز ہو گا اور اس کی آواز عام طیاروں جتنی ہی ہو گی جس کا مطلب یہ ہے کہ لوگوں کو یہ معلوم نہیں ہو سکے گا کہ ان کے اوپر سے عام ہوائی جہاز گزرا ہے یا کوئی Boom Supersonic plane ۔ Blake Scholl نے مزید بتایا کہ اس طیارے میں ایک وقت میں 55 مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت ہو گی  جبکہ اس کی ہر نشست کے ٹکٹ کی قیمت عام طیاروں کے بزنس کلاس ٹکٹ کے برابر ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس طیارے کا پائلٹ ٹیسٹ آئندہ برس شروع کر دیا جائے گا جبکہ اس کی باقاعدہ پروازوں کا آغاز 2020 ء کے وسط تک ہو جائے گا۔

No comments.

Leave a Reply