جاپان اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ و دفاع لئے اگلے ماہ ملاقات کریں گے

جاپان اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ و دفاع لئے اگلے ماہ  ملاقات کریں گے

جاپان اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ و دفاع لئے اگلے ماہ ملاقات کریں گے

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ اور دفاع شمالی کوریا سمیت سلامتی سے متعلق تعاون پر تبادلہ خیال کے لئے اگلے ماہ لندن میں ملاقات کی تیاری کر رہے ہیں۔ جاپانی وزیرِ خارجہ Taro Kono  اور وزیرِ دفاع tsunori Onodera برطانوی وزیرِ خارجہ Boris Johnsonاور وزیرِ دفاع Gavin Williamson  سے دسمبر کی 14 تاریخ کو ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔ توقع ہے کہ دونوں ملک شمالی کوریا پر دبائو بڑھانے پر اتفاق کریں گے۔ جاپان اپنے اس موقف کا اعادہ کرے گا کہ شمالی کوریا کے جوہری تجربات اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کی ترقی پوری بین الاقوامی برادری کے لئے ایک خطرہ ہے۔ یہ توقع بھی ہے کہ جاپان برطانیہ کو آگاہ کرے گا کہ کھلے سمندروں میں چین کی بحری سرگرمیوں کے پھیلائو اور صورتحال کو تبدیل کرنے کے یکطرفہ اقدامات ناقابلِ قبول ہیں۔ جاپان سلامتی سے متعلق بات چیت کے حوالے سے بھی پرامید ہے۔ جاپان کی بری سیلف ڈیفنس فورس اور برطانوی فوج کے درمیان دسمبر 2018 ء میں ہونے والی مشترکہ مشقیں،  اور لڑاکا جہازوں سمیت دفاعی آلات کی تیاری بھی بات چیت کے ایجنڈے میں شامل ہو گی۔

No comments.

Leave a Reply