اثاثہ جات ریفرنس: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

وزیر خزانہ اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

احتساب عدالت نے Ishaq Dar کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔  Ishaq Dar کے ضامن کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا گیا، احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کر دی۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے نیب کے تفتیشی افسر کے نہ پہنچنے پر سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کی تھی، وقفے کے بعد سماعت کا دوبارہ آغاز کیا گیا۔ سماعت کے دوران نیب کے وکیل کا کہنا تھا کہ Ishaq Dar جان بوجھ کر خود کو عدالتی ٹرائل سے چھپا رہے ہیں، وہ بدستور عدالتی مفرور ہیں، وہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک مقیم ہیں۔ نیب نے Ishaq Dar وارنٹ گرفتاری سے متعلق عملدرآمد رپورٹ بھی احتساب عدالت میں جمع کرائی۔  احتساب عدالت نے Ishaq Dar کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ گزشتہ سماعت میں وزیر خزانہ کے استثنیٰ اور نیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عدالت نے حکم دیا تھا  کہ Ishaq Dar کم از کم ایک مرتبہ خود عدالت کے سامنے پیش ہوں۔ فاضل عدالت نے متنبہ کیا تھا کہ ضامن نے ملزم کو آئندہ سماعت پر پیش نہ کیا تو اس کی طرف سے داخل کرائے گئے 5 ملین روپے مالیت کے ضمانتی مچلکے ضبط ہو جائیں گے۔ عدالت نے Ishaq Dar کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے 2 ملین روپے کے مزید ضمانتی مچلکے داخل کرنے کا حکم دیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply