پانچ بڑی ٹیمیں فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2018ء میں جگہ بنانے میں ناکام

فیفا نے 2018ء میں روس میں ہونے والے ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی انعامی رقم بڑھا کر 400 ملین امریکی ڈالر کرنے کا اعلان کیا ہے

فیفا نے 2018ء میں روس میں ہونے والے ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی انعامی رقم بڑھا کر 400 ملین امریکی ڈالر کرنے کا اعلان کیا ہے

کراچی ۔۔۔ نیوز ٹائم

آئندہ برس جون میں روس میں منعقدہ فیفا ورلڈ کپ میں 5 بڑی ٹیمیں جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔کوالیفائنگ مرحلے میں سب سے بڑا دھچکا Italy اور Chile کا اخراج رہا۔ جبکہ افریقہ کی سب سے طاقتور ٹیم Cameron بھی ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے۔ ورلڈ کپ یونٹس میں سپر فائٹر کے خطاب سے مشہور Netherlands کا بھی اس بار چراغ گل ہو گیا ہے۔ امریکہ کو بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ اس طرح نامور کھلاڑی بھی اس بار میگا ٹیموں کا لائن اپ تیار کر لیا گیا ہے۔  میگا ایونٹ کی کل انعانی رقم 400 ملین ڈالر مختص کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2018ء میں ٹاپ 5 ٹیموں کا اخراج بڑا اپ سیٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ ان ٹیموں میں امریکہ، Chile ، Netherlands ، Italy اور Cameron شامل ہیں۔ اطالوی ٹیم کے باہر ہونے پر سابق فٹ بال لیجنڈ Diego Maradona  کا کہنا ہے کہ ایونٹ کی جان Italy کے بغیر ورلڈ کپ 2018ء کی خوبصورتی ماند پڑ گئی ہے۔ 4 مرتبہ کی ورلڈ چیمپئن Italy کی ٹیم 60 برس بعد پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی۔ Italy کی ٹیم یورپ سے پہلے رائونڈ میں ڈائریکٹ کوالیفائی نہیں کر سکی تھی، جس کے بعد اسے Sweden سے دو پلے آف میچ کھیلنا پڑے۔ پہلے میچ میں Sweden نے Italy کو اس کی سرزمین پر ایک گول سے ہرا دیا۔ ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کے لیے Italy کو Sweden سے دوسرے میچ میں ایک سے زیادہ گول سے فتح درکار تھی، تاہم Sweden نے میچ بغیر کسی گول کے ڈرا کر دیا۔ واضح رہے کہ Italy کی ٹیم 1934ئ، 1938، 1982ء اور 2006ء میں ورلڈ چیمپیئن رہ چکی ہے۔ حالیہ ناکامی کے بعد اطالوی ٹیم کے کوچ، کپتان اور گول کیپر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

ورلڈ کپ سے باہر ہونے والی دوسری بڑی ٹیم Chile ہے۔ Chile رواں برس جولائی میں عالمی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر موجود تھی۔ جبکہ اس کی موجودہ رینکنگ 9 ہے۔ وہ ورلڈ کپ سے باہر ہونے والی سب سے زیادہ ٹاپ رینکنگ ٹیم بن گئی ہے۔ Chile نے مسلسل 3 بار Copa America کپ میں کامیابی حاصل کی۔ تاہم اس کے باہر ہونے کا سبب Brazil بنا، جس سے مسلسل تینوں میچوں میں شکست نے چلی کو چلتا کیا۔

دوسری جانب Netherlands کی فٹ بال ٹیم جسے سپر فائٹر کا درجہ حاصل رہا ہے، ٹاپ کلاس کھلاڑیوں کی موجودگی کے باوجود کوالیفائنگ مقابلے میں ناکام ہو گئی۔  Netherlands کو ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کے لیے Sweden سے 7 گول سے کامیابی کی صوورت تھی۔ لیکن دو گول کے ساتھ فتح کے باوجود Netherlands کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس ناکامی پر Netherlands کی تاریخ کے سب سے بہترین فٹ بالر Arjen Robben نے فٹ بال سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا ہے۔ Netherlands ٹیم مسلسل دوسرے میگا ایونٹ میں جگہ بنانے میں ناکام رہی ہے۔ اس سے قبل dutch ٹیم 2014ء میں ورلڈ کپ کی تھرڈ پوزیشن پر تھی۔ جبکہ اس سے پچھلے دو میگا ایونٹس میں بھی dutch ٹیم نے تباہ کن کارکردگی دکھائی تھی۔

فٹ بال ورلڈکپ سے قبل ایک اور بڑا اپ سیٹ Cameron کی ٹیم کے باہر ہونے کی صورت میں ہوا۔کوالیفائنگ رائونڈ کا سب سے بڑا اپ سیٹ Sweden نے کیا، جب Italy کی ٹیم کو ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے روس جانے سے ہی روک دیا۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ برس روس میں منعقدہ فیفا ورلڈ کپ 2018ء میں شرکت کے لیے 32 ٹیموں کا انتخاب مکمل ہو گیا ہے۔ فیفا ترجیحی بنیادوں پر مشتمل چار درجات کی فہرست جاری کی ہے، جس میں پہلے درجے میں میزبان ملک Russia ٹاپ سیڈ ہے۔ فیفا نے اکتوبر کی درجہ بندی کا استعمال کرتے ہوئے ورلڈ کپ 2018ء میں شریف ٹیموں کی رینکنگ جاری کی ہے۔  جس کے مطابق روس 65 ویں نمبر پر ہے،  تاہم 2018ء میں فٹ بال کی عالمی کپ کی میزبانی کی وجہ سے یہ ایونٹ کی ٹاپ سیڈ ہے۔

پہلے درجے کی دوسری پوزیشن پر جرمنی، تیسری پر برازیل، چوتھی پر پرتگال، پانچویں پر ارجنٹائن، چھٹی Belgium ، ساتویں پر پولینڈ، جبکہ آٹھوین پر فرانس موجود ہے۔ اس طرح دوسرے درجے میں پہلی پوزیشن پر اسپین، دوسری پر پیرو، تیسری پر سوئٹرزلینڈ، چوتھی پر انگلینڈ، پانچویں پر کولمبیا، چھٹی پر میکسیکو، ساتویں پر یوروگوائے، جبکہ آٹھویں پوزیشن پر کروشیا ہے۔ تیسرے درجے کی آٹھ ٹیموں میں پہلی پوزیشن پر ڈنمارک، دوسری پر آئس لینڈ، تیسری پر کوسٹاریکا، چوتھی پر سوئیڈن، پانچویں پر تیونس، چھٹی پر مصر، ساتویں پر سینیگال، جبکہ آٹھویں پر ایران موجود ہے۔ چوتھے درجے میں پہلی پوزیشن سربیا، دوسری پر نائیجیریا، تیسری پر آسٹریلیا، چوتھی پر جاپان، پانچویں پر مراکش، چھٹی پر پاناما، ساتویں پر جنوبی کوریا اور آٹھویں پر سعودی عرب ہے۔ سعودی عرب ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی دوسری کم درجہ ٹیم ہے، جو اس وقت عالمی درجہ بندی میں 63 ویں نمبر پر موجود ہے۔ تاہم 65 ویں نمبر پر موجود روس کو درجہ بندی میں اور 4,4 ٹیموں پر بنائے جانے والے گروپوں میں بھی پہلی پوزیشن حاصل ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق فیفا نے 2018ء میں روس میں ہونے والے ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی انعامی رقم بڑھا کر 400 ملین امریکی ڈالر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مزکورہ خطیر رقم ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے 32 ممالک میں تقسیم کی جائے گی۔ یہ 2014ء کے برازیل میں ہونے والے ورلڈ کپ کی انعامی رقم سے 12 فیصد زیادہ ہے۔

No comments.

Leave a Reply