آج کی کنڈلی, آج آپ کا دن کیسا رہے گا

آج کی کنڈلی

آج کی کنڈلی

لاہور ۔۔۔ نیوز ٹائم

حمل: 21مارچ تا 21 اپریل

جائیداد کی خرید و فروخت کرنے والے حضرات محتاط رہ کر قدم اٹھائیں۔ کسی تعمیراتی منصوبے کو عملی شکل دینے کی کوشش نہ کریں آہستہ آہستہ کاروبار بڑھاتے رہیں۔

ثور: 22 اپریل تا 20 مئی

آپ کا دوست آپ کی راہ میں کاٹنے بکھیرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔ آپ ذہنی طور پر بہت زیادہ الجھے اور پریشان رہیں گے،  فوری طور پر ان سوچوں سے چھٹکارہ پانے کی کوشش کیجیے۔

جوزا: 21 مئی تا 21 جون

آپ کے لیے لازم ہے کہ حالات کتنے ہی خراب کیوں نہ ہوں ہمت نہ ہاریں، اپنی تیار کردہ اشیا کو بازار میں لایئے کم سے کم معاوضے پر بڑے سے بڑے معاہدے کر کے ہی آپ اپنی ساکھ بحال رکھیں سکیں گے۔

سرطان: 22 جون تا 23 جولائی

اگر آپ نے احتیاط کا دامن مضبوطی کے ساتھ تھام کر ہر کام کیا تو پھر کامیاب ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا بس اتنی احتیاط اور کر  لیں کہ آپ کے اندرونی معاملات سے قبل از وقت کوئی شخص بھی واقف نہ ہو سکے۔

اسد: 24 جولائی تا 23 اگست

اگر کاروبار مشترکہ ہے تو پھر اپنے منصوبوں میں شریک کار کو اس وقت شامل کریں جبکہ آپ عملی طور پر قدم اٹھانا چاہتے ہیں، اس طرح کم از کم دوسروں کو آپ کی اچھی اسکیموں سے استفادہ کرنے کا فائدہ نہ مل سکے گا۔

سنبلہ: 24 اگست تا 23 ستمبر

مذہب میں غیر معمولی دلچسپی لے لیجیے کہ یہی راہ نجات ہے تعلیمی مسائل کو پوری توجہ کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کیجیے، شریک حیات کی پرخلوص محبت آپ کو حسب سابق حاصل رہے گی۔

میزان: 24 ستمبر تا 23 اکتوبر

ہم نے گزشتہ بھی یہی مشورہ دیا تھا کہ ہر معاملے میں محتاط رہنے کی صلاحیت کچھ زیادہ ہی بڑھا دیں اگر آپ کسی جگہ ملازمت کرتے ہیں تو پھر افسران کو خوش رکھنے کی کوشش ضرور کرتے رہئے۔

عقرب: 24 اکتوبر تا 22 نومبر

شریک حیات کا مکمل تعاون آپ کو حاصل رہے گا، سفر شوق سے کریں۔ نتیجہ شاندار نکلے گا، دوستوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے لیکن آپ اپنے تعلقات ذرا محدود ہی رکھیں۔

قوس: 23 نومبر تا 22 دسمبر

بہتر یہی ہے کہ آپ حالات سے سمجھوتہ کر لیں تاکہ ذہن پر چھایا ہوا غبار ہٹ جائے اور آپ بھی ارد گرد پھیلی ہوئی خوشیوں کو اپنے دامن میں سمیٹ کر اپنی زندگی کا حقیقی لطف حاصل کر سکیں۔

جدی: 23 دسمبر تا 20 جنوری

بہ فضل خدا حالات کافی حد تک بدل سکتے ہیں ایسے افراد پر بھروسہ ضرور کریں جو حقیقی معنوں میں آپ کے ساتھ مخلص ہیں اور وہ آپ کی بھلائی و ترقی کے لیے کچھ کرنا بھی چاہتے ہیں۔

دلو: 21 جنوری تا 19 فروری

رہائش کی تبدیلی نتیجہ خیز ثابت ہو سکتی ہے، ان تمام کاموں میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں جن میں باوجود کوشش کے آپ کامیابی حاصل نہ کر پائے تھے، آپ جلد بازی اور جذبات کا مظاہرہ نہ کریں۔

حوت:20  فروری تا 20  مارچ

آپ اپنے اخراجات بھی گھٹانے کی کوشش کریں تاکہ کسی کا مقروض نہ ہونا پڑے۔ گھریلو ماحول خوشگوار ہی رہے گا لیکن اپنے دوستوں کی گھر میں آمدروفت بند کر دیں ورنہ ناکامی کا سامانا کرنا پڑ سکتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply