مس یونیورس2017ء: جنوبی افریقہ کی حسینہ ڈیمی پیٹرز مس یونیورس منتخب

جنوبی افریقہ کی 22 سالہ حسینہ ڈیمی لی نیل پیٹرز

جنوبی افریقہ کی 22 سالہ حسینہ ڈیمی لی نیل پیٹرز

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

جنوبی افریقہ کی Beauty Demi-Leigh Nel-Peters مس یونیورس منتخب ہو گئیں۔ 22 سالہ Demi-Leigh Nel-Peters نے 91 ممالک کی Beauties کو خوبصورتی کے اس مقابلے میں مات دی۔ امریکی شہر  Las Vegas میں مس یونیورس 2017ء کا مقابلہ سجا۔ مقابلے میں 91 ممالک کی Beauties کے درمیان حسن و ذہانت کا مقابلہ تھا تاہم جنوبی افریقہ کی 22 سالہ حسینہ Demi-Leigh Nel-Peters کے نام قرعہ فال نکلا  جنہوں نے اپنی خوبصورتی، دلکش ادائوں اور مختلف ایشوز پر دو ٹوک رائے سے ججوں کے دل جیتے۔ بزنس مینجمنٹ کی ڈگری حاصل کرنے والی ڈیمی 1978ء  کے بعد یہ اعزاز جیتنے والی دوسری جنوبی افریقہ حسینہ ہیں۔ فرانس سے تعلق رکھنے والی مس یونیورس 2016ء  Iris Mittenaere نے انہیں مس یونیورس 2017ء کا تاج پہنایا۔ اس موقع پر مس یونیورس Demi-Leigh Nel-Peters نے کہا کہ وہ خواتین کو مردوں کے برابر حقوق دلوانے کیلئے سرگرم کردار ادا کرنے کی خواہاں ہیں۔ مس کولمبیا Laura Gonzalez فرسٹ رنر اپ اور مس جمیکا Davina Bennett سیکنڈ رنر اپ رہیں۔

No comments.

Leave a Reply