سوئٹزرلینڈ کے گائوں میں رہیے اور 25 ہزار سوئس فرانک پائیے

سوئٹرز لینڈ کا گائوں البینن

سوئٹرز لینڈ کا گائوں البینن

برن ۔۔۔ نیوز ٹائم

سوئٹرز لینڈ کے گائوں Albinen نے مکینوں کی تعداد میں کمی کے پیش نظر وہاں رہائش اختیار کرنے والوں کو 25 ہزار سوئس فرانک فی فرد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈیلی ٹیلی گراف کے مطابق یہ رقم وہاں مستقل رہائش اختیار کرنے والے فرد کو دی جائے گی، اگر اہلخانہ ساتھ ہوں گے تو ہر بچے کے عوض 10 ہزار سوئس فرانک کی اضافی رقم دی جائے گی تاہم مقامی انتظامیہ نے اس ضمن میں چند شرائط عائد کی ہیں جن کے مطابق 25 ہزار فرانک) 25 ہزار 400 ڈالر( کی رقم اس شخص کو دی جائے گی جو یہاں کم از کم 10 سال کے لیے رہائش اختیار کرے گا،  اس کی عمر 45 سال سے زائد نہ ہو، وہ وہاں سیاحت کے لیے نہ آیا ہو بلکہ وہاں کم از کم 2 لاکھ فرانک کی پراپرٹی خریدے۔ 10 سال سے کم عرصے میں واپس جانے والے شخص کو حکومت کی جانب سے ملنے والی رقم واپس کرنی ہو گی۔ واضح رہے کہ سوئٹزرلینڈ کے اس چھوٹے سے گائوں میں مقیم افراد کی تعداد محض 240 ہے جس میں اضافے کے لیے مقامی انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ گائوں کے رہائشی اس تجویز کی منظوری کے حوالے سے 30 نومبر کو ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔ خیال رہے کہ  سیاحت یا روزگار کے حوالے سے سوئٹزرلینڈ دنیا کا سب سے زیادہ پرکشش ملک ہے۔

No comments.

Leave a Reply