اسحاق ڈار کی بذریعہ اشتہار 10 دن میں احتساب عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم جاری

اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی آئندہ سماعت 4 دسمبر کو ہو گی

اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی آئندہ سماعت 4 دسمبر کو ہو گی

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

وزیر خزانہ Ishaq Dar کو بذریعہ اشتہار 10 دن میں احتساب عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ اشتہار میں کہا گیا ہے کہ مفرور ملزم Ishaq Dar 10 دن میں پیش نہ ہوا تو اشتہاری ملزم قرار دے دیا جائے گا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اشتہار 21 نومبر کو جاری کیا،  10 دن کی مہلت کل مکمل ہو جائے گی۔ Ishaq Dar کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی آئندہ سماعت 4 دسمبر کو ہو گی۔ عدالت نے Ishaq Dar کے ضامن اور نیب کو بھی نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ ضامن سے پوچھا گیا ہے کہ وہ بتائے کہ Ishaq Dar کی عدم حاضری پر 50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے کیوں نہ ضبط کر لیے جائیں۔ وزیر خزانہ Ishaq Dar کی بذریعہ اشتہار طلبی کا نوٹس احتساب عدالت کے نوٹس بورڈ پر بھی آویزاں کر دیا گیا۔ عدالت نے Ishaq Dar کے ضامن کو جواب داخل کرانے کے لیے آج طلب کر رکھا ہے۔

No comments.

Leave a Reply