شمالی کوریاکا ایک اور میزائل تجربہ، شمالی کوریا کے میزائل پروگرام پر سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس

شمالی کوریاکا ایک اور میزائل تجربہ

شمالی کوریاکا ایک اور میزائل تجربہ

پیانگ یانگ، نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

دو ماہ کی خاموشی کے بعد شمالی کوریا کی جانب سے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل 50 منٹ تک فضا میں رہا، جو جاپان کے خصوصی اقتصادی زون میں گرا۔شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل 1000 کلومیٹر دور بحیرہ جاپان میں گرا، Pyongyang کا اب تک سب سے اونچی پرواز کرنے والا میزائل ہے۔ امریکی وزیر دفاع James Mattis نے شمالی کوریا کے اس بیلسٹک میزائل تجربے کی تصدیق کی ہے۔ وائٹ ہائوس کے مطابق میزائل کی فضا میں موجودگی کے دوران ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس سے متعلق بریف کیا گیا۔ وائٹ ہائوس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا سے نمٹ لیں گے۔ امریکا نے ایک ہفتے پہلے شمالی کوریا کو دہشت گردوں کی پشت پناہ ریاست قرار دیا تھا۔

دوسری جانب گذشتہ شام امریکا کی درخواست پر سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا  جس میں شمالی کوریا کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں اور Pyongyang کے عزائم سے عالمی امن کو لاحق خطرات پر غور کیا گیا۔ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس امریکا کی درخواست پر منعقد کیا گیا۔  اس موقع پر امریکی مندوبین نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں کو عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا۔ قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ Rex Tallerson نے عالمی برادری پر زور دیا تھا کہ وہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں کے نئے تجربات کے ردعمل میں  Pyongyang کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرے۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کا ملک سلامتی کونسل کے ذریعے شمالی کوریا پر سخت ترین اقتصادی پابندیاں عائد کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان پابندیوں اور اقدامات میں شمالی کوریا کو سمندری راستے سے سامان کی منتقلی پر پابندیاں بھی شامل ہیں۔

No comments.

Leave a Reply