فیفا ورلڈ کپ 2018، روس میں کائونٹ ڈائون شروع

فیفا ورلڈ کپ 2018، روس میں کائونٹ ڈائون شروع

فیفا ورلڈ کپ 2018، روس میں کائونٹ ڈائون شروع

ماسکو  ۔۔۔ نیوز ٹائم

روس میں فیفا ورلڈ کپ 2018ء کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ گزشتہ روز 194 دن کے کائونٹ ڈائون کا بھی آغاز کر دیا گیا۔ ماسکو کے Manezhnaya Square پر فٹ بال ورلڈ کپ کی الٹی گنتی کی گھڑی کو آن کر دیا گیا ہے جو اب سے اس وقت تک کا تعین کرتی دکھائی دے رہی ہے جب ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب شروع ہو گی۔ فٹبال ورلڈ کپ میزبان روس کے 11 شہروں اور 12 وینیوز پر کھیلا جائے گا اور اس فٹبال ورلڈ کپ میں 32 ٹیمیں چیمپیئن بننے کیلئے ان ایکشن ہوں گی۔ گروپ اے میں میزبان روس، سعودی عرب، مصر، یوراگوئے ہیں جبکہ گروپ بی میں پرتگال، اسپین، مراکش، ایران، گروپ سی میں فرانس، آسٹریلیا، پیرو، ڈنمارک، گروپ ڈی میں ارجنٹائن، آئس لینڈ، کروشیا، نائیجریا، گروپ ای میں برازیل، سوئٹزرلینڈ، کوسٹاریکا، سربیا، گروپ ایف میں دفاعی چیمپیئن جرمنی، میکسیکو، سویڈن، جنوبی کوریا، گروپ جی میں بیلجیئم، پانامہ، تیونس، انگلینڈ اور گروپ ایچ میں پولینڈ، سینیگال، کولمبیا، جاپان شامل ہیں۔

No comments.

Leave a Reply