ونٹر اولمپکس 2018 ء میں روس کی شرکت پر پابندی عائد

ونٹر اولمپکس 2018 ء میں روس کی شرکت پر پابندی عائد

ونٹر اولمپکس 2018 ء میں روس کی شرکت پر پابندی عائد

سوئٹزر لینڈ ۔۔۔ نیوز ٹائم

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ڈوپنگ کی وجہ سے روس پر سرمائی اولمپکس 2018 ء میں شرکت کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ روس پر حالیہ پابندی Sochi سرمائی اولمپکس 2014 ء کی میزبانی کے دوران سرکاری سرپرستی میں ڈوپنگ کی شکایات پر عائد کی گئی تھی، سوچی سرمائی اولمپکس کے دوران روس کی اینٹی ڈوپنگ لیبارٹری کے ڈائریکٹر ڈاکٹر Grigory Rodchenkov  نے روس پر اپنے کھلاڑیوں کے لیے ڈوپنگ کا ایک منظم پروگرام چلانے کا الزام عائد کیا اور دعوی کیا کہ روس نے ایک دوا بنائی ہے جس سے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ عالمی انسداد ڈوپنگ ایجنسی نے ان الزامات کے بعد اسپورٹس وکیل  Dr Richard McLaren کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپی اور سوئٹزرلینڈ کے سابق صدر Samuel Schmid کی قیادت میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کی تھی، 17 ماہ تک شکایات کی تحقیقات کی گئیں۔  روس کے مسلسل انکار کے باوجود Samuel Schmidکی رپورٹ کو روس کے اینٹی ڈوپنگ قوانین اور سسٹم میں ہیرا پھیری کا ثبوت ملا۔ آئی او سی کے چیئرمین Thomas اور بورڈ نے تحقیقاتی رپورٹس اور تجاویز پڑھنے کے بعد فیصلے کا اعلان کیا کہ تمام روسی اتھلیٹس پر پابندی کے فیصلے پر قائم ہیں  تاہم 9 فروری سے جنوبی کوریا میں شیڈول ونٹر اولمپکس میں حصہ لینے کے لیے روسی کھلاڑی نیوٹرل پرچم کے نیچے ڈوپنگ میں ملوث نہ ہونے کے ثبوت دینے پر شرکت کے اہل ہوں گے۔

No comments.

Leave a Reply