جاپان نے ہائیڈروجن توانائی کے استعمال کی حکمت عملی تیار کر لی

ہائیڈروجن کی توانائی کے استعمال کے اس منصوبے کو 2030 ء میں پایہ تکمیل تک پہنچا لیا جائے گا

ہائیڈروجن کی توانائی کے استعمال کے اس منصوبے کو 2030 ء میں پایہ تکمیل تک پہنچا لیا جائے گا

ٹوکیو  ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے حکام نے ہائیڈروجن کی توانائی پر انحصار کرنے والے معاشرے کے قیام کے لیے ایک منصوبے کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہائیڈروجن کی توانائی کے استعمال کے اس منصوبے کو 2030 ء میں پایہ تکمیل تک پہنچا لیا جائے گا جس کے ذریعے ایک ملین کلو واٹ بجلی حاصل ہو گی جو جوہری ری ایکٹر سے پیدا ہونے والی بجلی کی مقدار کے برابر ہے۔ اس مقصد کے لیے حکومت ہائیڈروجن کی تیاری کے وسائل کے طور پر بیرون ملک سے کوئلہ وغیرہ درآمد کرے گی۔ اس کے حصول کے لیے حکومت بین الاقوامی ذرائع کا بھی تعین کرے گی۔ واضح رہے کہ یہ توانائی انتہائی ماحول دوست ہے۔

No comments.

Leave a Reply