عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن معاملہ پر پاکستان آج جواب جمع کرائے گی

عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن معاملہ پر پاکستان آج جواب جمع کرائے گی

عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن معاملہ پر پاکستان آج جواب جمع کرائے گی

دی ہیگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس Kulbhushan Jadhav کا معاملہ آج جمع کرایا جائے گا، خیال رہے عالمی عدالت انصاف نے پاکستان کو 13 دسمبر تک جواب جمع کرانے کا کہا تھا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے عالمی عدالت میں جمع کرانے کے لیے جواب تیارکر لیا، دفتر خارجہ کی ڈائریکٹر انڈیا  Fariha Bugti جواب جمع کرائیں گی۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جواب اٹارنی جنرل، لیگل ٹیم اور دفتر خارجہ کی ٹیم نے مل کر تیار کیا، اس جواب میں پاکستان کے موقف کو جامع انداز میں بیان کیا جائے گا، Kulbhushan Jadhav کے خلاف چارج شیٹ سمیت تخریب کاریوں اور ٹرائل کی تفصیلات بھی جواب میں شامل کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے جواب کے بعد بھارت کو بھی عالمی عدلت انصاف میں جواب الجواب جمع کرانے کا موقع دیا جائے گا،  بھارتی جواب میں اگر کوئی سوال اٹھایا گیا تو پاکستان بھی ایک اور جواب دے سکتا ہے۔ جوابات کا عمل مکمل ہونے پر Kulbhushan Jadhav کیس کی سماعت 2018 ء کے وسط تک شروع ہونے کا امکان ہے۔ خیال رہے عالمی عدلت انصاف میں پاکستان کے پاس Kulbhushan Jadhav کا معاملہ جواب جمع کرانے کا آج آخری دن تھا۔

No comments.

Leave a Reply