عیسائی برادری دنیا بھر میں کرسمس کا تہوار یسوع مسیح کی پیدائش کی یاد میں ہر سال 25 دسمبر کو مناتی ہے

عیسائی برادری دنیا بھر میں کرسمس کا تہوار یسوع مسیح کی پیدائش کی یاد میں ہر سال 25 دسمبر کو مناتی ہے

عیسائی برادری دنیا بھر میں کرسمس کا تہوار یسوع مسیح کی پیدائش کی یاد میں ہر سال 25 دسمبر کو مناتی ہے

نیوز ٹائم

عیسائی برادری دنیا بھر میں کرسمس کا تہوار یسوع مسیح کی پیدائش کی یاد میں ہر سال 25 دسمبر کو مناتی ہے لیکن دسمبر کا مہینہ شروع ہوتے ہی کرسمس کے حوالے سے تقریبات کا آغاز ہو جاتا ہے۔ ان تقریبات میں کرسمس کیک کاٹنا کرسمس ٹری سجانا اور سانتا کلاز کا بچوں میں تحائف بانٹنا کینڈل لائٹ سروس کا انعقاد اور کرسمس کی خصوصی کیرلز کا گایا جانا خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ کرسمس کارڈ بھیجنے کا سلسلہ نومبر کے وسط سے شروع ہو جاتا ہے جو کہ ایک اچھی روایت سمجھا اور پسند کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کرسمس کیک بھیجنے کا سلسلہ 16 دسمبر سے شروع ہو کر نیو ایئر تک جاری رہتا ہے۔

شمالی امریکہ،  جرمنی، یورپ اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس ٹری کو کرسمس سیزن کے آغاز اور زندگی کی علامت تصور کیا جاتا ہے۔ کرسمس ٹری eukarya Plants ہے۔ اس کا اصل وطن یورپ ہے اور یہ سرد ماحول میں پھلتا پھولتا ہے۔ اس سدا بہار پودے کو خوشحالی کی علامت بھی تصور کیا جاتا ہے کیونکہ یہ سردیوں کے موسم میں بھی ہرا بھرا رہتا ہے۔ بقول Reverend P. Shahid Meraj ، Hazrat ‘Isa Jesus (a.s.). کی پیدائش سے قبل ہی سدا بہار درختوں کو موسم سرما کے تہواروں پر استعمال کیا جاتا تھا کیونکہ یہ درخت زندگی کی علامت تصور کئے جاتے تھے۔ قدیم زمانے میں لوگ اپنے گھروں کے دروازوں پر ان درختوں کی شاخیں لٹکا دیا کرتے تھے ان کا عقیدہ تھا  کہ ایسا کرنے سے سردی میں باہر بھٹکنے والی روحیں ان کے گھر پناہ حاصل کرنے کے لئے آئیں گی۔ جن کے ساتھ خوش قسمتی بھی ان کے گھروں میں داخل ہو جائے گی۔ جرمنی اور برطانیہ میں کرسمس ٹری کو مذہب کے ساتھ وابستہ کرنے کی روایت 500 سال سے زیادہ پرانی ہے۔ اس کا آغاز جرمنی سے ہوا بعد میں یہ رسم یورپ کے دیگر ملکوں میں بھی اختیار کر لی گئی۔

برطانیہ میں پہلا کرسمس ٹری Queen Victoria کے شوہر  Prince Albert نے 1841ء  میں Windsor محل میں سجایا۔ انہوں نے اس درخت میں موم بتیاں ٹافیاں اور کئی قسم کے پھل سجائے اس کے بعد ملک کے دیگر امیر لوگوں نے بھی اس کی پیروی کی۔ 1850میں عظیم ناول نگار، Charles Dickens، نے کرسمس ٹری کو کھلونوں چھوٹے چھوٹے سازوں ٹافیوں اور پھلوں سے سجایا تھا۔ امریکہ میں پہلا کرسمس ٹری 1830ء میں سجایا گیا تھا جسے جرمنی کے آبادکاروں نے ایک چرچ کے لئے چندا جمع کرنے کے لئے عمارت کے باہر رکھا تھا۔ شروع میں امریکہ کے لوگوں نے اس رسم کی مخالفت کی مگر 1890ء  تک یہ رسم امریکہ میں مقبول ہو چکی تھی۔

یورپ کے لوگ چھوٹے کرسمس ٹرے سجاتے ہیں جن کی اونچائی 4 فٹ سے زیادہ نہیں ہوتی جبکہ امریکہ میں کرسمس ٹری کی اونچائی کمرے کی چھت تک ہوتی ہے۔ پولینڈ میں کرسمس ٹری پر Angels icons ، پرندے اور ستارے نمایاں ہوتے ہیں۔ سویڈن میں کرسمس ٹری کو لکڑی کے بنے ہوئے رنگ دار کھلونوں اور جانوروں سے سجایا جاتا ہے۔ ڈنمارک میں کرسمس ٹری کو قومی جھنڈوں  گھنٹیوں برف کے گولوں اور دل کی شکل کے غباروں سے سجایا جاتا ہے۔

جاپان میں کاغذ سے بنے کھلونے پنکھے اور لالٹین کرسمس ٹری کی زینت بنتے ہیں۔ چیکو سلواکیہ کے کرسمس ٹری کو مکڑی اور اس کے جالے سے سجایا جاتا ہے کیونکہ وہاں مکڑی اور اس کے جالے کو خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ پاکستان میں بھی کرسمس ٹری سجانے کا رواج مقبول ہو چکا ہے اور ہر مسیحی گھر اور کرسمس کی تقریب میں کرسمس ٹری خوبصورتی سے سجا ہوا نظر آتا ہے۔  کرسمس ٹری کو سجانے کی ذمہ دار خاص طور پر بچوں کے سپرد ہوتی ہے۔ کرسمس کی روایت میں گرجا گھروں میں چرنی کو سجانا اور گھروں کی چھتوں اور گرجا گھروں میں ستارے روشن کرنا بھی شامل ہے۔ انجیل مقدس میں مذکور ہے کہ چند دانشور خداوند یسوع کی پیدائش پر ستارے کی رہنمائی میں بیت اللحم میں خداوند یسوع مسیح کی جائے پیدائش پر پہنچے اور ننھے بچے یسوع کا دیدار حاصل کیا تھا۔

عیسائی خاندانوں میں 24 دسمبر کی رات کرسمس ٹری کے پاس بچوں کے نام تحائف رکھ دئیے جاتے ہیں اور بچوں کو نقدی بھی دی جاتی ہے کیونکہ کرسمس کا مطلب ہی خوشیاں بانٹنا ہے۔ اس موقع پر غریب اور مستحق عیسائیوں میں تحائف بھی تقسیم کئے جاتے ہیں۔ کرسمس کا ذکر آتے ہی ذہن میں سانتا کلاز کا تصور آتا ہے تو دسمبر کی شدید سردی میں محبت کی گرمی کا احساس ہونے لگتا ہے۔ آج لوگ جسے سانتا کلاز کے نام سے جانتے ہیں ان کا اصل نام St. Nicholas تھا اور وہ 271 میں ترکی کے ایک ساحلی قصبے کے انتہائی امیر شخص کے گھر پیدا ہوئے تھے۔ بچپن ہی میں ان کے والدین وفات پا گئے۔ St. Nicholas بچپن ہی سے مہربان شخصیت کے حامل تھے۔ انہیں معلوم ہوا کہ ان کا ہمسایہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہے اور اس کی تینوں بیٹیوں کی جہیز نہ ہونے کی وجہ شادی میں رکاوٹ تھی تو انہوں نے خاموشی سے ان کی مدد کی اور ان کی تینوں بیٹیوں کی شادی ہو گئی۔ St. Nicholas Roman Catholic Church کی تاریخ میں سب سے کم عمر بشپ تھے۔ آپ بچوں سے بہت پیار کرتے تھے۔ Roman Catholic Church نے انہیں باقاعدہ سینٹ قرار دے دیا اور ان کا یوم وفات 6 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ اس روز خاص طور پر بچوں کو تحفے تحائف دئیے جاتے ہیں۔ اس وقت انگلستان میں 400، Belgian میں 300 اور Rome میں 60 Church Saint Nicholas کے نام سے منسوب ہیں۔ ان کی سخاوت کا چرچا Dutch sailors کے ذریعے یورپ تک پہنچا اور اب کرسمس فادر اور سانتا کلاز ایک ہی شخصیت کے دو نام ہیں جو ایک ہی شخص کی نمائندگی کرتے ہیں۔ کرسمس کینڈل روشن کرنا کرسمس کی روایات کا ایک اہم حصہ ہے۔ یہ شمع نور کا تصور پیش کرتی ہے۔  کینڈل لائٹ عبادت 25 سمبر سے پہلے آنے والے اتوار کو کی جاتی ہے اور یہ ایک گھنٹہ کی عبادت ہوتی ہے۔ اس عبادت کے تین حصے ہوتے ہیں۔ پہلے حصے میں Prophets کی پیشن گوئیاں اور دوسرے حصے میں Hazrat Dawood(A.S) پر نازل ہونے والی زبور میں سے مقدس گیت گائے جاتے ہیں۔ کرسمس کے مخصوص کیک کو H palmp کہتے ہیں۔ گرجا گھروں میں کرسمس کی عبادات کا سلسلہ دسمبر کی پہلی اتوار سے شروع ہو جاتا ہے۔  گرجا گھروں کو خوب سجایا جاتا ہے۔ 24 دسمبر کی رات 11 بجے گرجا گھروں میں عبادت شروع ہو جاتی ہے اور 12 بجتے ہی کرسمس کی مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ وہ رات کرسمس کی چاند رات ہوتی ہے۔ ایسے گائوں جہاں تمام عیسائی ہی آباد ہیں وہاں لوگ گروپوں کی صورت میں نکل کر گاتے بجاتے ہیں اور گائوں کے ہر گھر میں جا کر کرسمس کی مبارک باد دیتے ہیں۔ اس موقع پر ڈرائی فروٹ سے مہمانوں کی تواضع کی جاتی ہے۔

کرسمس کے لئے خواتین اور بچے خوب تیاری کرتے ہیں خواتین اور بچیاں ہاتھوں پر مہندی لگواتی ہیں اور چوڑیاں پہنتی ہیں۔ بچے اپنے لئے نئے کپڑے بنواتے ہیں۔ گھروں میں مزے مزے کے کھانے پکائے جاتے ہیں۔ Dry fruits کرسمس کے کھانوں کا لازمی جزو ہوتا ہے۔ کرسمس کے موقع پر کچھ لوگ خصوصی طور پر کیک بھی تیار کرواتے ہیں۔ اس کے علاوہ Biryani qurmah اور Kabab اس دن کے مخصوص پکوان سمجھے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ مقامی تہذیب و ثقافت کے حوالے سے بھی پکوان تیار کئے جاتے ہیں۔ کرسمس کی تیاریاں 24 دسمبر کی رات تک اپنے نقطہ عروج تک پہنج جاتی ہیں اور رات مڈ نائٹ سروس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

مسیحی برادری میں دو بڑے مسلک ہیں ایک رومن کیتھولک اور دوسرا Protestant ۔ ان کے عقائد میں بنیادی طور پر کوئی خاص فرق نہیں ہے ماسوائے چند ایک چیزوں کے جن پر رومن کیتھولک چرچ میں زور دیا جاتا ہے لیکن Protestants میں نہیں دیا جاتا۔ رومن کیتھولک چرچ کو روم سے کنٹرول کیا جاتا ہے جبکہ پہلے Protestant چرچ کو انگلینڈ سے کنٹرول کیا جاتا تھا۔ پاکستان میں عیسائیوں کا نمائندہ چرچ، چرچ آف پاکستان کہلاتا ہے جو 1877ء میں بننا شروع ہوا اور 25 جنوری 1887ء میں مکمل ہوا تھا۔

No comments.

Leave a Reply