پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس میں جواب جمع کروا دیا، بھارتی موقف مسترد

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو

دی ہیگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس پر جواب جمع کروا دیا ہے، عالمی عدالت انصاف نے پاکستان کو 13 دسمبر تک جواب جمع کرانے کا کہا تھا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے عالمی عدالت میں جواب دفتر خارجہ کی ڈائریکٹر انڈیا Fariha Bugtiنے جمع کروایا۔ یہ جواب اٹارنی جنرل، لیگل ٹیم اور دفتر خارجہ کی ٹیم نے مل کر تیار کیا، اس جواب میں پاکستان کے موقف کو جامع انداز میں بیان کیا گیا ہے، کلبھوشن یادیو کے خلاف چارج شیٹ سمیت تخریب کاریوں اور ٹرائل کی تفصیلات بھی جواب میں شامل کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے جواب کے بعد بھارت کو بھی عالمی عدلت انصاف میں جواب الجواب جمع کرانے کا موقع دیا جائے گا، بھارتی جواب میں اگر کوئی سوال اٹھایا گیا تو پاکستان بھی ایک اور جواب دے سکتا ہے۔ جوابات کا عمل مکمل ہونے پر کلبھوشن کیس کی سماعت 2018 ء کے وسط تک شروع ہونے کا امکان ہے۔ خیال رہے عالمی عدلت انصاف میں پاکستان کے پاس کلبھوشن یادیو کا معاملہ جواب جمع کرانے کا آج آخری دن تھا۔ اپنے جواب میں پاکستان نے کلبھوشن سے متعلق بھارت کا موقف مسترد کرتے ہوئے کہا ہے  کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن عام قیدی نہیں ہے۔ حکومت پاکستان کی طرف سے اٹارنی جنرل سارے معاملہ کی نگرانی کر رہے ہیں۔ پاکستان نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ کلبھوشن نے پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، اس پر ویانا کنونشن کا اطلاق نہیں ہوتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply