اگر کسی امریکی جنگی جہاز نے تائیوانی بحری اڈے کا دورہ کرنے کی کوشش کی تو اس پر حملہ کر دیا جائے گا: چین

اگر کسی امریکی جنگی جہاز نے تائیوانی بحری اڈے کا دورہ کرنے کی کوشش کی تو اس پر حملہ کر دیا جائے گا

اگر کسی امریکی جنگی جہاز نے تائیوانی بحری اڈے کا دورہ کرنے کی کوشش کی تو اس پر حملہ کر دیا جائے گا

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین نے تائیوان کو وراننگ دی ہے کہ وہ غیر ملکی طاقتوں پر بھروسہ نہ کرے، تائیوان اپنے مقاصد کے لیے غیر ملکی طاقتوں کی امداد حاصل کرنے کی کوششوں میں ناکام ہو جائے گا اور اگر کسی امریکی جنگی جہاز نے تائیوانی بحری اڈے کا دورہ کرنے کی کوشش کی تو اس پر حملہ کر دیا جائے گا۔ چین یہ سمجھتا ہے کہ تائیوان اس کا علاقہ ہے اور چین نے کبھی اسے کنٹرول میں لانے کے لیے استعمال نہیں کی۔ دریں اثناء امریکہ کے تائیوان کے ساتھ کوئی روایتی تعلقات نہیں ہے لیکن وہ ستمبر میں منظور کئے گئے ایک ایکٹ کے تحت قانونی طور پر اس کا دفاع کرنے کا پابند ہے کیونکہ وہ اس کے اسلحے کا بڑا ذریعہ ہے، بیجنگ، تائیوان کو باقاعدہ طور پر بہت حساس تصور کرتا ہے اور امریکہ اور اس کے درمیان اسے ایک اہم معاملہ سمجھتا ہے، ستمبر میں امریکی کانگریس نے نیشنل ڈیفنس ایکٹ برائے 2018ء مالی سال منظور کیا جو تائیوان اور امریکہ کے بحری جہازوں کو دوطرفہ دوروں کا اختیار دیتا ہے، امریکہ میں  موجود ایک چینی سفارتکار نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اگر امریکی بحری جہازوں نے تائیوان کا دورہ کیا تو چین فوراً تائیوان پر حملہ کر دے گا۔ تائیوان کے ترجمان Fengshan نے کہا ہے کہ چین اور واشنگٹن کے درمیان کسی بھی فوجی راطے کی زبردست مخالفت کرتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply