یورپی یونین کے 28 میں سے 25 ممالک نے پہلی بار آپس میں مستقل بنیادوں پر دفاعی شعبے میں تعاون کا فیصلہ

یورپی یونین میں شامل 25 ممالک کے وزرائے خارجہ دفاعی معاہدے پر متفق ہو گئے

یورپی یونین میں شامل 25 ممالک کے وزرائے خارجہ دفاعی معاہدے پر متفق ہو گئے

برسلز  ۔۔۔ نیوز ٹائم

یورپی یونین کے 28 میں سے 25 ممالک نے پہلی بار آپس میں مستقل بنیادوں پر دفاعی شعبے میں تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برسلز میں یورپی یونین میں شامل 25 ممالک کے وزرائے خارجہ دفاعی معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں تاہم اس دفاعی یونین میں برطانیہ، ڈنمارک اور Malta شامل نہیں ہیں۔ اس معاہدے کو پیسکو کا نام دیا گیا ہے اور اس اتحاد میں یورپی یونین کا ہر رکن شامل ہو سکتا ہے۔ معاہدے کے تحت رکن ممالک 17 مشترکہ منصوبوں پر عملدرآمد کریں گے جس میں ایک میڈیکل کور کا قیام بھی شامل ہے۔ ماہرین کی جانب سے یونین کی رکن ریاستوں کے وزرائے خارجہ کے اس فیصلے کو یورپی دفاعی یونین کے قیام کا نام دیا جا رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس تعاون سے یہ ریاستیں باہمی دفاعی تعاون کو اس حد تک مضبوط بنا سکیں گی کہ ان کی مشترکہ عسکری صلاحیت میں اضافہ ہو گا اور اس کے ساتھ ہی اسے امریکہ اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو پر کم سے کم انحصار کرنا پڑے گا۔

No comments.

Leave a Reply