امریکا کی فلسطین کو دارالحکومت کے لئے متبادل جگہ کی پیشکش

امریکا کی فلسطین کو دارالحکومت کے لئے متبادل جگہ کی پیشکش

امریکا کی فلسطین کو دارالحکومت کے لئے متبادل جگہ کی پیشکش

غزہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

حماس کے رہنما Ismail Haniyaنے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے فلسطین کے دارالحکومت کیلئے متبادل جگہ کی پیشکش کی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس کے رہنما Ismail Haniyaنے فلسطینی رہنمائوں کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے  کہ مغربی کنارے کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی سازش ہو رہی ہے، اس کے علاوہ Gaza Strip میں بھی نئی سیاسی طاقت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ Ismail Haniya نے کہا کہ امریکا کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کو پیشکش کی گئی ہے کہ وہ چاہے  تو مقبوضہ بیت المقدس کے مضافاتی علاقے  Abu Dysکو فلسطین کے دارالحکومت کا درجہ دیا جا سکتا ہے۔  امریکا کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی چال فلسطین کی جدوجہد آزادی کو ختم کرنے کی کوشش ہے۔

No comments.

Leave a Reply