سعودی شاہ سلمان سے ترک وزیر اعظم کا دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم

الریاض ۔۔۔ نیوز ٹائم

سعودی عرب کے  King Salman bin Abdulaziz  سے بدھ کے روز Riyadh میں ترک وزیر اعظم Binali Yildirim نے ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کی اطلاع کے مطابق دونوں رہنمائوں نے سعودی عرب اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقوں اور خطے میں رونما ہونے والی تازہ پیشرفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ ملاقات میں Riyadh کے گورنر Prince Faisal bin Bandar bin Abdulaziz, ، وزیر مملکت اور وزارتی کونسل کے رکن Dr. Musaed bin Mohammed Al-Aiban ، وزیر تجارت اور سرمایہ کاری Dr. Majed bin Abdullah Al-Qasabi ، وزیر مملکت برائے امور خارجہ Dr. Nizar bin Obaid Madani ، Saudi Ambassador to Turkey Engineer Walid bin Abdulkarim Al-Khuraiji اور سعودی انٹیلی جنس کے سربراہ Khalid bin Ali Al-Humaidan موجود تھے۔ ترکی کی جانب سے نائب وزیر اعظم اور وزیر صحت Ahmet Demircan کے علاوہ وزیر اعظم Binali Yildirim کے ساتھ آنے والے وفد کے ارکان نے بات چیت میں شرکت کی۔

No comments.

Leave a Reply