امریکا نے شمالی کوریا کے دو سائنسدانوں پر پابندیاں عائد کر دیں

شمالی کوریا کے دو سائنسدانوں کم جونگ سک اور ری پیونگ چول

شمالی کوریا کے دو سائنسدانوں کم جونگ سک اور ری پیونگ چول

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا نے شمالی کوریا کے میزائل پروگرام سے منسلک دو حکام پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہِ خزانہ نے شمالی کوریا کے 2 اعلی ترین حکام  Kim Jong Sik  اور Ri Pyong Cholکو Pyongyang کے میزائل پروگرام کا اہم کردار قرار دیتے ہوئے ان پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ پابندیوں کے نتیجے میں اب دونوں افراد امریکا میں کسی قسم کا بھی مالی لین دین نہیں کر سکیں گے اور اگر ان کے امریکا میں کوئی اثاثے ہوئے تو انھیں بھی منجمد کر لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 2017 ء کے دوران شمالی کوریا نے ایٹم بموں کے علاوہ کئی بیلسٹک میزائلوں کے بھی کامیاب تجربات کئے ہیں، اقوام متحدہ نے بھی شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کی تھیں تاہم شمالی کوریا نے اسے مسترد کرتے ہوئے جنگی اقدام قرار دیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply