برطانیہ نے غیر ملکی طلبا کے لئے نئی ویزا پالیسی

طلبہ تعلیم مکمل ہوتے ہی ویزے کو ورک ویزے میں تبدیل کرا سکیں گے

طلبہ تعلیم مکمل ہوتے ہی ویزے کو ورک ویزے میں تبدیل کرا سکیں گے

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانیہ نے غیر ملکی طلبا کے لئے نئی ویزا پالیسی بنا لی جس کے تحت بیرون ملک سے آئے طلبہ تعلیم مکمل ہوتے ہی ویزے کو ورک ویزے میں تبدیل کرا سکیں گے۔ برطانیہ کی جانب سے بنائی گئی نئی ویزا پالیسی کے تحت اب بیرون ملک سے تعلیم حاصل کرنے کے لئے آنے والے طلبا تعلیم مکمل ہونے سے چند ماہ قبل ہی ورک ویزا کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس سے قبل ایسے طالبعلموں کو ورک ویزا کے لئے ڈگری ملنے کا انتظار کرنا پڑتا تھا تاہم نئی پالیسی کے تحت ایسا نہیں ہو گا۔ غیر ملکی طالبعلموں کے لئے نئی پالیسی کا اطلاق 11 جنوری 2018 ء سے ہو گا جس کے بعد برطانیہ میں زیر تعلیم غیر ملکی طالبعلم اپنی تعلیم مکمل کرنے سے پہلے ورک ویزا کی درخواست دے سکیں گے۔ خیال رہے کہ میئر لندن صادق خان نے بھارت اور پاکستان کے اپنے حالیہ دورے کے موقع پر طالبعلموں کو برطانیہ میں داخلوں پر زور دیا تھا۔ جبکہ انہوں نے نئی پالیسی کی حمایت کی تھی اور برطانیہ جا کر انہوں نے بیرون ملک سے برطانیہ آنے والے طالبعلموں کی تعداد میں کمی کی جانب توجہ دلائی تھی۔

No comments.

Leave a Reply