اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2018,2019ء 5 ارب 40 کروڑ ڈالر کے بجٹ کی منظوری

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2018,2019ء 5 ارب 40 کروڑ ڈالر کے بجٹ کی منظوری

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2018,2019ء 5 ارب 40 کروڑ ڈالر کے بجٹ کی منظوری

نیو یارک ۔۔۔ نیوزٹائم

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے امریکہ کی طرف سے فنڈز کی فراہمی میں کٹوتی کے اعلان کے بعد اپنے 72ویں اجلاس میں 2018,2019ء کے لئے 5 فیصد کٹوتی کے ساتھ تقریباً 5.4 billion ڈالر کی بجت کی منظوری دے دی۔ یہ خطیر رقم سیاسی امور، بین الاقوامی امن و قانون، علاقائی تعاون برائے ترقی، انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی کے امور اور پبلک انفارمیشن کے شعبوں میں خرچ کئے جائیں گے۔ عالمی ادارے کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق 2018,2019ء کے بجٹ کا حجم رواں دو سال 2016,2017ء کے بجٹ سے 286 ملین ڈالر یعنی 5 فیصد کم ہے۔ دریں اثناء امریکہ کا جو اقوام متحدہ کے بجٹ کا 22 فیصد فراہم کرتا ہے نے عالمی ادارے کے بجٹ میں اس کٹوتی کا خیر مقدم کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر Nikki Haley نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے ملک نے حال ہی میں اقوام متحدہ کے لئے فنڈز کی فراہمی میں کٹوتی کا اعلان کیا تھا اور اس طرح بچائی جانے والی رقم دنیا بھر میں دیگر امریکی ترجیحات پر خرچ کی جائے گی۔ جنرل اسمبلی نے اپنے 72ویں اجلاس میں بجٹ کے ساتھ ساتھ امن و سلامتی اور مینجمنٹ کے شعبوں میں اصلاحات کی بھی منظوری دی ہے۔ جنرل اسمبلی کے صدر نے اس موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی ادارے کے بجٹ کا ایک بڑا حصہ دنیا بھر میں مہاجرین، قیام امن اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے ساتھ ساتھ سلامتی کونسل میں اصلاحات کے لیے اقدامات پر خرچ کیا جائے گا۔

No comments.

Leave a Reply