جاپانی وزیرِ خارجہ کی اسرائیلی اور فلسطینی رہنمائوں سے ملاقات، فلسطینوں کے لئے 4 کروڑ ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان

جاپانی وزیرِ خارجہ تارو کونو اور فلسطینی صدر محمود عباس

جاپانی وزیرِ خارجہ تارو کونو اور فلسطینی صدر محمود عباس

مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپانی وزیرِ خارجہ Taro Kono نے اسرائیلی اور فلسطینی رہنمائوں سے ملاقات کیلئے بیت المقدس اور مغربی کنارے کا دورہ کیا۔ جاپانی وزیرِ خارجہ Taro Konoکسی بھی بڑے صنعتی ترقی یافتہ ملک کی کابینہ کے پہلے رکن ہیں  جنہوں نے صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد یہاں کا دورہ کیا ہے۔ فلسطینی صدر محمود عباس سے مغربی کنارے میں ملاقات کی اور کہا کہ جاپان بیت المقدس کی حتمی حیثیت جیسے معاملات اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہشمند ہے۔ جاپان کے وزیر ِخارجہ Taro Kono نے فلسطینوں کے لئے 4 کروڑ ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے تاکہ وہ اقتصادی لحاظ سے مزید خودمختار ہو سکیں۔ Taro Kono ان دنوں مشرقِ وسطی کے دورے پر ہیں، انہوں نے مذکورہ اعلان مغربی کنارے کے قصبے اریحا میں قائم ایک انڈسٹریل پارک میں منگل کے روز کیا۔  یہ پارک خاص طور پر زرعی خوراک کی پراسیسنگ کے لئے جاپان کے تعاون سے تعمیر کیا گیا ہے۔ کونو نے حکام کو بتایا، کہ فلسطینی علاقوں میں جاری منصوبے، مشرقِ وسطی سے متعلق جاپان کی سفارتکاری کی اولین ترجیح ہیں۔ کونو کا کہنا تھا، کہ خطے میں امن کا قیام مشکل ہے، لیکن جاپان فلسطینی عوام کے دوست کی حیثیت سے امن عمل میں ہر ممکن کردار ادا کرے گا۔ مذکورہ امداد لوگوں کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے متعلق ایک تربیت گاہ اور انڈسٹریل پارک میں کچھ دیگر تنصیبات کی تعمیر پر صرف کی جائے گی۔

No comments.

Leave a Reply